سلمان خان
ممبئی: نیٹ فلکس کے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا تیسرا سیزن کافی چرچا میں ہے۔ سلمان خان اس نئے سیزن کی پہلی قسط میں بطور مہمان خصوصی آئیں گے۔ اس کی وجہ سے یہ ایپی سوڈ ٹیلی کاسٹ سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے۔ ایک تفریحی گفتگو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کرتے ہوئی کپل کو بتایا کہ ان کی فلم ’تیرے نام‘ کا لُک اصل میں کس سے متاثر تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان خان کا ’تیرے نام‘ والا لک نوجوان لڑکوں میں کافی مقبول ہوا تھا۔ سلمان خان نے بتایا کہ ان کا ہیئر اسٹائل ہمارے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے متاثر تھا۔
سلمان خان نے بتایا، ’تیرے نام‘ کا یہ لک دراصل ڈاکٹر عبدالکلام صاحب سے متاثر تھا۔ راہل رائے کا بھی اس وقت ایسا ہی ہیئر اسٹائل تھا۔ میں سمجھتا تھا کہ چھوٹے شہر کے ہیرو ہمیشہ بال لمبے رکھتے ہیں۔ پرانے دور کے ہیرو بھی لمبے بال رکھتے تھے، میرا یہ لک وہاں سے آیا ہے۔
اس ایپی سوڈ کے دوران سلمان نے عامر خان کی گوری اسپریٹ کے ساتھ نئے رشتے کی وجہ کیا ہے۔ شو کے میکرز نے حال ہی میں ایک شارٹ ویڈیو جاری کی ہے جس میں کپل سلمان سے کہتے ہیں، ’’عامر بھائی نے ابھی اپنی گرل فرینڈ کا مداحوں سے تعارف کرایا ہے، وہ رکنے والے نہیں ہیں، لیکن آپ تو ابھی شروع بھی نہیں ہوئے۔‘‘
اس پر ہنستے ہوئے سلمان نے جواب دیتے ہیں، ’’عامر تو کچھ الگ ہی ہے، وہ پرفیکشنسٹ ہیں، جب تک شادی کو بھی پرفیکٹ نہیں بنا لیتے…‘‘ اتنا کہنے پر ہی سبھی ہنسنے لگتے ہیں۔
پہلی قسط 21 جون کو نیٹ فلکس پر نشر ہوگی
ویڈیو کے آخر میں سلمان اور کپل سپر ہٹ فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کا ہٹ گانا ’او او جانے جانا‘ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ’دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 3‘ کی پہلی قسط 21 جون کو نیٹ فلکس پر شروع ہوگی۔ اس شو کی نئی قسط ہر ہفتہ کی رات 8 بجے نشر ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


