Bharat Express DD Free Dish

Sana Khan Mother Saeeda Passed Away: ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ

شوبزکی دنیا کو الوداع کہہ چکیں مقبول اداکارہ ثنا خان کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔ والدہ کے انتقال سے ثنا خان بہت غمگین ہیں۔ اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق ثنا خان نے خود ایک پوسٹ کے ذریعہ کی ہے۔

ثنا خان کی والدہ سعیدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

فلم انڈسٹری سے بے حد مایوس کن خبر آرہی ہے۔ بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ثنا خان کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔ ثنا خان نے خود ایک پوسٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دی ہے۔ خبر سنتے ہی اداکارہ کے قریبی لوگ اور فینس بھی مایوس ہوگئے ہیں۔ سبھی ثنا خان کی ماں کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اس درمیان آئیے جانتے ہیں کہ ثنا خان نے اپنے پوسٹ میں کیا لکھا ہے؟

ثنا خان نے دی والدہ کے انتقال کی جانکاری

ثنا خان نے اپنے انسٹا گرام پرایک اسٹوری شیئرکی ہے۔ اس پوسٹ  میں ثنا خان نے جانکاری دی ہے کہ ان کی ماں نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ماں کے انتقال کی جانکاری دیتے ہوئے ثنا خان نے لکھا ’’انا للہ وانا الیہ راجعون… میری پیاری ماں محترمہ سعیدہ صحت سے متعلق پریشانی سے جدوجہد کرنے کے بعد اللہ کے پاس واپس لوٹ آئی ہیں۔‘‘

کب ادا کی جائے گی نماز جنازہ؟

ثنا خان نے مزید لکھا کہ نماز جنازہ عشاء کی نمازکے بعد اوشیوارہ قبرستان میں رات  9:45 بجے ادا کی جائے گی۔ میری ماں کے لئے آپ کی دعائیں مدد گار ہوں گی۔ ثنا خان کا یہ پوسٹ اب انٹرنیٹ پر بھی آگیا ہے اور یوزرس اس پوسٹ پرافسوس کا اظہار کررہے ہیں اور خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ایک یوزر (صارف) نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ مغفرت فرمائے۔ اس طرح سے کئی صارفین ان کی والدہ کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TellyMasala (@tellymasala)

حج سے واپس آئی ہیں ثنا خان

واضح رہے کہ ثنا خان اپنی ماں کے بے حد قریب تھیں۔ ماں کے جنازے کے بعد ثنا خان کے سرپرغموں کا پہاڑ سا ٹوٹ پڑا ہے۔ ماں کے انتقال سے ثنا خان پوری طرح سے ٹوٹ گئی ہیں۔ وہیں، اگر ثنا خان کی بات کریں تو اداکارہ کچھ ہی وقت پہلے سعودی عرب سے لوٹی ہیں۔ ثنا خان اوران کے شوہرحج کے لئے گئے ہوئے تھے۔ اس دوران ثنا خان بے حد خوش تھیں اور انہوں نے وہاں سے آنے کے بعد کئی تصاویر بھی شیئرکی تھیں۔ حالانکہ اب ثنا خان مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read