Bharat Express DD Free Dish

Sardaar Ji 3 Controversy: دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘Sardaar Ji 3’ پاکستان میں ہوگی ریلیز، اداکار پر فینس کا غصہ پھوٹا

Sardaar Ji 3 Controversy: دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی-3‘ پاکستان میں ریلیز ہونے کی وجہ سے تنازعہ میں ہے۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی پر احتجاج ہونے لگا ہے اور مخالفین اداکار کی پر سخت تنقیدکر رہے ہیں۔

Sardaar Ji 3 Controversy: بالی ووڈ اداکاراورگلوکاردلجیت دوسانجھ لمبے وقت سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ اداکارکی فلم ’سردار جی-3‘ سے متعلق تنازعہ چھڑا ہوا ہے۔ فلم 27 جون کو ہندوستان کے علاوہ باہر کے کئی ممالک میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ہانیہ عامرکی موجودگی کے سبب لوگوں کے درمیان ناراضگی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں اب یہ فلم کے پاکستان میں ریلیز ہونے والی خبر سے متعلق فلم کے میکرس اور لیڈ اداکار دلجیت کو زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دراصل، سوشل میڈیا پرایک اسکرین شاٹ جم کروائرل ہورہا ہے، جس میں ’سردار جی-3‘ پاکستان کے سنیما گھروں پر ریلیز ہونے کے لئے لسٹیڈ دکھائی دے رہی ہے۔ اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد لوگوں کے اندر ناراضگی دیکھنے کو ملنے لگی اور وہ دلجیت کو خوب کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ پر پھوٹا لوگوں کا غصہ

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردارجی-3‘ کو ہندوستان میں ریلیزنہیں کیا جا رہا ہے۔ لمبے وقت سے اس فلم سے متعلق احتجاج ہو رہا تھا کیونکہ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامربھی شامل ہیں۔ حال ہی میں ایک اداکارفواد خان اوربالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیرگلال‘ پربی روک لگائی گئی تھی۔ فلم ہندوستان میں ریلیزنہیں کی گئی تھی۔  وہیں ایسی ہی مخالفت دلجیت دوسانجھ کی فلم کے ساتھ بی کی جارہی ہے اور ہندوستان میں اس فلم پرپوری طرح سے روک لگا دی گئی ہے۔ ’سردار جی-3 کے میکرس نے ہندوستان میں اس فلم کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ تو سنا دیا تھا، لیکن اب خبر ہے کہ کل (27 جون) کو یہ فلم پاکستان کے کئی سنیما گھروں میں ریلیزہونے والی ہے۔ فلم کولاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اورسیالکوٹ میں ریلیزکی جارہی ہے، جسے دیکھ کر لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں فلم کو ریلیز کرنے کے اس فیصلے پر دلجیت دوسانجھ کی جم کرتنقید کی جارہی ہے اور ساتھ ہی اسے بہت شرمناک مانا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

کیوں ہو رہی ہے ’سردار جی-3‘ کی مخالفت؟

فلم سے متعلق یہ تنازعہ صرف ریلیز سے متعلق نہیں ہے بلکہ ہانیہ عامرکو فلم کا حصہ بنانے سے شروع ہوا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان-پاکستان کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت ہوئی اوران پرہندوستان میں کام کرنے سے پابندی لگا دی گئی۔ وہیں دلجیت دوسانجھ نے فلم میں پاکستانی اداکارہ کی موجودہ پرصفائی دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پہلگام حملے سے پہلے فلم کی شوٹنگ پوری ہوگئی تھی۔ ساتھ ہی میکرس کو نقصان سے بچانے کے لئے اس فلم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں مخالفت کی وجہ سے اسے صرف بیرون ممالک میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد دلجیت دوسانجھ کے فینس بھی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ کسی نے انہیں غدارکہا تو کسی نے لکھا کہ اداکارکو شرم آنی چاہئے۔ وہیں، پاکستان کے لوگ فلم میکرس کے فیصلے سے کافی خوش ہیں اور دلجیت دوسانجھ کی تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read