عامر خان کی فلم ستارے زمین پر سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ کامیڈی اور جذبات سے بھرپور اس فلم سے عامر خان نے تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے۔ ‘ستارے زمین پر’ شائقین کادل جیت رہی ہے اور ریلیز ہوتے ہی کافی پیسے
کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
‘ستارے زمین پر’ نے پہلے دن بھارتی باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم نے بھارت میں 11.70 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے اس سال ریلیز ہونے والی سنی دیول کی فلم ‘جاٹ’ کو پہلے ہی دن دی مات
View this post on Instagram
‘ستارے زمین پر’ نے ‘جاٹ’ کو دی مات
سنی دیول کی ایکشن اور تھرلر فلم ‘جاٹ’ رواں سال 10 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے پہلے دن باکس آفس پر 9.5 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ ‘ستارے زمین پر’ نے یہ ہندسہ عبور کر کے ‘جاٹ’ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
عامر خان کی 3 سال بعد واپسی
عامر خان نے تین سال بعد ‘ستارے زمین پر’ سے واپسی کی ہے۔ اس سے قبل مسٹر پرفیکشنسٹ آخری بار فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں نظر آئے تھے۔ 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ اب سپر اسٹار کو ستارے زمین سے بہت امیدیں ہیں۔ یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر’ کا سیکوئل ہے۔ ‘ستارے زمین پر’ عامر خان کے کیرئیر کی پہلی سیکوئل فلم ہے۔
ستارے زمین پر کے بارے میں
عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ہدایت کار آر ایس پرسنا ہیں۔ فلم میں جینیلیا دیش مکھ عامر خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ آروش دتہ، گوپی کرشنن ورما، ویدانت شرما، نمن مشرا، رشی شاہانی، رشبھ جین اور اشیش پینڈسے سمیت کئی اداکار فلم کا حصہ ہیں۔
سنی دیول کی ‘جاٹ’ کی پرفارمنس
سنی دیول کی فلم ‘جاٹ’ 10 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بلبیر سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ایک گاؤں کو رندیپ ہڈا کے دہشت سے بچانے کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اس کا لائف ٹائم کلیکشن 88.72 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فلم 100 کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کر سکی۔ لیکن اب عامر خان کی ‘ستارے زمین پر’ نے اپنے پہلے دن کی کلیکشن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

