Bharat Express

Anushka Sharma Second Child: دوسری بار نہیں بننے والی ہیں ماں، اس کرکٹر نے غلط جانکاری کے لئے مانگی معافی

حال ہی میں انوشکا شرما کی دوسری پریگننسی کی خبرسامنے آئی تھی۔ اب اس خبر سے متعلق سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرس نے یو ٹرن لے لیا ہے۔

انوشکا شرما کی پریگننسی سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

Anushka Sharma Second Child False News: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دوسری پریگننسی سے متعلق حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی تھی۔ انوشکا شرما کی پریگننسی کے بارے میں سن کر ان کے فینس بے حد خوش ہوگئے تھے۔ انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کے والدین بننے کی جانکاری جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرس نے دی تھی۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پرانوشکا شرما کی پریگننسی سے متعلق غلط خبر دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انوشکا شرما ماں بننے والی ہیں، اس لئے وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچ چھوڑ کر اہلیہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اب اے بی ڈی ویلیئرس نے غلط خبر دینے کے لئے فینس سے معافی مانگی ہے۔ وہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

اے بی ڈی ویلیئرس نے دینک بھاسکر سے خاص بات چیت میں بتایا کہ انہوں نے انوشکا شرما کی پریگننسی سے متعلق انہوں نے غلط جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کہا- میں نے اپنے یوٹیوب چینل پرکہا تھا کہ فیملی پہلے آتی ہے اوریہ اولین ترجیح ہے۔ میں نے اسی وقت ایک بہت بڑی غلطی کردی۔ میں نے غلطی جانکاری دے دی، جو صحیح نہیں ہے۔

بریک کا پتہ نہیں کیا وجہ تھی

اے بی ڈی ویلیئرس نے کہا- مجھے لگتا ہے کہ وراٹ کوہلی کی فیملی کے لئے جو کچھ بھی سب سے اچھا ہے، وہ سب سے پہلے آتا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، میں بس اس کے اچھے ہونے کی دعا کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرس نے اپنے چینل پرکہا تھا کہ جلد ہی انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی دوسرے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں اور فی الحال ماں اوربچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ بریک کی وجہ جو بھی ہو، مجھے امید ہے کہ وہ اس سے مضبوط، بہتر اور فریش ہوکرواپسی کرسکیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرس کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پرانوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ فینس انہیں دوسرے بچے کے لئے مبارکباد دے رہے تھے۔ اے بی ڈی ویلیئرس کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو مبارکباد دینے کی قطار لگ گئی تھی۔ فینس انہیں دوسرے بچے کے لئے مبارکباد دے رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read