وزیر داخلہ امت شاہ سے جیتن رام مانجھی کی ملاقات کے بعد این ڈی اے میں شامل ہونے پر مہر لگ گئی تھی۔
Jitan Ram Manjhi Meets Amit Shah: ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی بدھ کے روز (21 جون) کو مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ سے ملاقات کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے ہوئی اس ملاقات میں جیتن رام مانجھی کے بیٹے اور ‘ہم’ سربراہ سنتوش سمن بھی شامل رہے۔ میٹنگ کے بعد سنتوش سمن نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
وزیرمملکت برائے امور داخلہ اور بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر نتیانند رائے بھی امت شاہ کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے 19 جون کو بہار کے برسراقتداراتحاد سے الگ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سبھی متبادل پر تبادلہ خیال کرنے کی بات کہہ کر وہ بیٹے سنتوش سمن کے ساتھ دہلی آگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق، والد اور بیٹے دہلی میں دو دن سے اس ملاقات کا انتظار کر رہے تھے، لیکن وزیر داخلہ امت شاہ کو وقت نہیں مل پا رہا تھا۔ اس کے بعد بدھ کے روز ان کی ملاقات ممکن ہو پائی۔ اس میٹنگ میں کیا تبادلہ خیال ہوا، ابھی اس بارے میں اپڈیٹ آنا باقی ہے۔
Former Bihar CM Jitan Ram Manjhi and Hindustani Awam Morcha President, Santosh Suman meet Union Home Minister and BJP leader Amit Shah in Delhi pic.twitter.com/C3h1sDAyaN
— ANI (@ANI) June 21, 2023
سنتوش سمن نے کیا یہ بڑا دعویٰ
گزشتہ 19 جون کو بہار سے دہلی کے لئے نکلنے سے پہلے پٹنہ میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سنتوش سمن نے کہا تھا کہ ”ہم لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ اپنی پارٹی کا انضمام کرلیں۔ اس کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں سبھی نے ایک سُرمیں بولا کہ پارٹی کا انضمان نہیں کرنا ہے۔ اپنی پارٹی کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔”
انہوں نے کہا تھا، ”سبھی کے خیالات جاننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں کابینہ سے الگ ہٹ جانا ہے اور 13 جون کو ہم الگ ہٹے۔ اس کے بعد سوال تھا کہ آگے کیا کریں؟ اسی لئے یہ میٹنگ رکھی گئی۔”
بھارت ایکسپریس۔