Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


پون  کلیان ساؤتھ فلم انڈسٹری کے 'پاور اسٹار' ہیں۔دوستمبر 1971 کو باپٹلا، آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے، پون ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اسٹار ہیں۔ ان کا اصل نام کونڈیلا کلیان بابو ہے۔ وہ سپر اسٹار چرنجیوی کے چھوٹے بھائی ہیں۔پون نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1996 میں 'اکڑ امائی اکڑا ابائی' سے کیا۔

خالصتان تحریک سکھ برادری کے لیے الگ ملک بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بھارت میں خالصتان تحریک کی حمایت کرنے والے سکھوں کی تعداد کم ہے لیکن مغربی ممالک میں آباد سکھ بھی آزادی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ مارچ اور جولائی 2022 کے درمیان اٹلی میں رہنے والے سکھوں کے درمیان ایک ریفرنڈم بھی ہواتھا۔

مسلمانوں کو حجاب اور ثانیہ مرزا کے اسکرٹ کی فکر چھوڑ کر تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کو مدارس کے بجائے عصری تعلیم اور نئے خیالات کی فکر کرنی چاہیے۔ مودی کی مخالفت کرنا بہت آسان ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی اس ملک میں بہت کچھ غلط تھا۔

معلومات کے مطابق، کچھ دن پہلے راجستھان میں ایک سڑک حادثہ ہوا تھا، جس میں مرنے والے شخص کی شناخت اس کے خاندان نے شیوپور کے سریندر شرما کے طور پر کی تھی۔ جس کے باعث پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ آخری تقریب کے بعد 9 جون کو سریندر شرما کی تیرہویں تھی لیکن اسی دن سریندر گھر واپس آگئے۔

حکومت نے 25 مئی کو انتخابات کے چھٹے مرحلے کے بعد 26 مئی کو آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو ایک ماہ کی توسیع دی تھی۔ اس وجہ سے وہ 30 جون تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس سے قبل وہ 31 مئی کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ سروس توسیع آرمی رولز 1954 کے رول 16A (4) کے تحت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کامقدمہ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، استغاثہ نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غلط بیانی کے شواہدپیش کردیے۔ جیوری نے فیصلے کیلئے شواہد اور گواہوں کے بیانات پر غور شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے جاری کردیا اور کہا کہ مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد تک آ گئی۔ جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔ پالیسی ریٹ کو بھی بتدریج نیچے آنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں اور  مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب  رہے تاہم  تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔

اشونی ویشنو نے یہ موازنہ کیا ہے کہ قبائلیوں کی سیاسی نمائندگی اور سیاست میں اعلیٰ عہدے تک فائز کرنے میں کانگریس بہت پیچھے ہے جبکہ بی جے پی سب سے آگے ہے۔ یہ پورا معاملہ اس وقت اس لیے بھی اٹھایا جارہا ہے چونکہ اوڈیسہ میں جس ماجھی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے وہ ایک قبائلی ہیں ۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ملک بھر میں لوگوں نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر 'مودی کا پریوار' کا اضافہ کیا۔ اس سے مجھے بہت طاقت ملی۔