لوک سبھا میں وقف بل کی منظوری کے بعد جے ڈی یو میں بغاوت کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ لوک سبھا میں وقف بل کے پاس ہونے سے سیکولر اور فرقہ پرست دونوں بے نقاب ہو گئے ہیں۔بلیاوی نے کہاکہ مسلمان اس وقت غیض و غضب سے ابل رہے ہیں،ادارہ شرعیہ کے سربراہ ہونے کے ناطے، میں نے بل میں تبدیلی کے لیے بہت سی تجاویز دی تھیں لیکن ان تجاویز پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ قلم اور کاغذ سے لے کر سیکولر پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات تک ہم نے ہر ممکن کوشش کی لیکن کل رات پارلیمنٹ میں سب بے نقاب ہو گئے۔
بلیاوی نے کہاکہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ اب فرقہ پرست اور سیکولر میں کوئی فرق نہیں ہے۔ 31 صفحات کی یہ تجویز بھی جے پی سی کو ادار شرعیہ نے دی تھی۔ ہم نے اسے نتیش کمار، ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو اور جے پی سی کے ارکان کو بھی دیا تھا۔ یہ بل کل رات لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ مکمل بل کی کاپی سامنے نہیں آئی۔ اس لئے وال پر لکھنے سے پہلے خود کو سنجیدہ کرلیں۔بلیاوی نے مزید کہاکہ ہم عنقریب ادارہ شرعیہ کا اجلاس بلائیں گے۔ ہمارا لیگل سیل وقف بل کے خلاف قانونی جنگ لڑے گا۔ جہاں بھی ہائی کورٹس ہیں ہمارے لیگل سیل کا جلد اجلاس ہوگا۔ ہم پوری طاقت سے لڑیں گے۔ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ یہ وقت فیس بک اور واٹس ایپ پر لکھنے کا نہیں بلکہ اس بل کے خلاف لڑنے کا ہے۔
آر جے ڈی نے نتیش کمار کو نشانہ بنایا
بلیاوی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آر جے ڈی نے کہا کہ جے ڈی یو کے مسلم لیڈر نے نتیش کمار کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ پارٹی لیڈر اعجاز احمد نے کہاکہ جے ڈی یو کے مسلم لیڈر وقف بل کو لے کر بے چین ہیں۔ جے ڈی یو کے مسلم لیڈر نے نتیش کمار کا سیکولر چہرہ بے نقاب کردیا۔ جے ڈی یو کے مسلم لیڈر وقف بل کو لے کر بے چین ہیں۔وہیں بلیاوی کے بیان پر بی جے پی ناراض ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ وقف بل کی منظوری کے بعد بلیاوی جیسے لیڈروں کی دلالی بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈر وقف املاک پر اپنی دکان چلاتے ہیں۔
بلیاوی کے بیان پر جے ڈی یو کا ردعمل آیا ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان ابھیشیک جھا نے کہاکہ جے ڈی یو نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کی اور پارٹی کی لائن کو لیڈروں نے پارلیمنٹ میں رکھ دیا۔ اس بل سے خواتین اور پسماندہ مسلمانوں کو فائدہ ہوگا۔ پارٹی کی باضابطہ لائن طے ہے۔ اس کے علاوہ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہتا ہے۔دریں اثنا، جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ سنجے جھا نے وقف بل کے بارے میں کہاکہ کوئی الجھن نہیں ہے۔ کچھ لوگ جذبات بھڑکا کر مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بہار میں پسماندہ مسلمان بہت ہیں۔ انہیں اس بل سے فائدہ ہوگا۔ نتیش کمار نے مسلمانوں کے لیے بہت کام کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
