Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


واضح رہے کہ پی ایم مودی جس لباس میں پوجا کرنے کیلئے چیف جسٹس آف انڈیا کے گھر پہنچے تھے اس میں ایک  ٹوپی بھی نظر آرہی ہے جو مہاراشٹر ی ٹوپی کہلاتی ہے۔گنیش آرتی کے دوران مہاراشٹری ٹوپی پہننا مہاراشٹر کے سیاسی گلیاروں میں طرح طرح کے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انجینئر رشید جیسے لیڈر وادی کشمیر میں بی جے پی کے پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش نے شکیب الحسن، لٹن داس اور مہدی حسن معراج کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر سے چنئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سیریز کا دوسرا میچ کانپور میں ہوگا۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اس معاہدے کی شرائط جاننا چاہتی ہے جس کے تحت اڈانی گروپ اور اس وقت کی بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا۔ یونس حکومت یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ بجلی کی جو قیمت ادا کی جا رہی ہے وہ مناسب ہے یا نہیں۔

اے بی پی ایم-جے اے وائی دنیا کی سب سے بڑی پبلک فنڈڈ ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے جو 12.34 کروڑ خاندانوں کے مساوی 55 کروڑ افراد کو ثانوی اور تیسرے درجے کی نگہداشت کے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے فی خاندان 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ کور فراہم کرتی ہے۔

ایک فریق کا کہنا ہے کہ جیسے ہی  عقیدت مند مسجد کے قریب پہنچے تو ان پر پتھر بازی شروع ہوگئی ،جبکہ دوسرا گروپ یہ کہہ رہا ہے کہ مسجد کے سامنے میں کافی دیر تک جلوس کو روک کر ڈی جے بجایا گیا،نعرے بازی کی گئی اور مسجد پر پتھر پھینکے گئے۔

مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے رکن قمر علی نے کہا کہ ریاست کے 513 مدارس نے کونسل کو اپنے مدارس کی منظوری کوسرینڈرکرنے کی درخواست دی تھی جس کے پیچھے انہوں نے اپنی اپنی وجوہات بتائی ہیں۔

کھرگے نے کہا کہ 'کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو دیکھ کر بی جے پی گھبرا گئی ہے۔ اسی لیے بی جے پی جموں و کشمیر کی فہرست بار بار بدل رہی ہے۔ بہت پریشان ہو گئی، دو تین فہرستیں بدل دیں۔ بغاوت شروع ہو گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انڈیا اتحاد سے کتنے خوفزدہ ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا پرامید اور ٹیک پر مبنی معاشرہ بہت منفرد ہے۔ ہندوستان کے لیے چپ کا مطلب صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ ہمارے لیے یہ کروڑوں لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا ذریعہ ہے۔ آج ہندوستان چپس کا ایک بڑا صارف ہے۔

عدالت نے ان کی باقاعدہ درخواست ضمانت پر فیصلہ  محفوظ کر لیا تھا جس پر آج عدالت فیصلہ سنانے کے بجائے مزید آگے بڑھاتے ہوئے  پانچ اکتوبر تک کیلئے موخر کردیا ہے۔واضح رہے کہ  رشید کا نام کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی تحقیقات کے دوران اس معاملے میں سامنے آیاتھا۔