Rahmatullah
Bharat Express News Network
UP By-Election: یوپی میں 9سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا عمل مکمل،مہاراشٹر اور جھارکھنڈ سے زیادہ ہنگامہ ریکارڈ
جن 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں غازی آباد، مظفر نگر کی میراپور، علی گڑھ کی کھیر، مراد آباد کی کنڈرکی، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مین پوری کی کرہل، پریاگ راج کی پھول پور اور مرزا پور کی ماجھوان سیٹ شامل ہیں۔
IHC grants Imran bail in new Toshakhana case: عمران خان کو رہا کرنے کا عدالت نے دیا حکم، پی ٹی آئی کارکنان میں جشن کا ماحول
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، ایف آئی اے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔طویل سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان کی 10 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی۔
Assembly elections: تین بجے تک مہاراشٹر میں 45 فیصد اور جھارکھنڈ میں 61 فیصد سے زیادہ ہوئی ووٹنگ ،کچھ علاقوں میں معمولی جھڑپ کی خبریں
مہاراشٹر اسمبلی کے لیے آج صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ جہاں حکمراں 'مہایوتی' اتحاد اس الیکشن میں اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، وہیں اپوزیشن اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کو اقتدار میں شاندار واپسی کی امید ہے۔
Bulldozer demolitions stark example of executive excess: بلڈوزر سے کی گئی انہدامی کاروائی انتظامیہ کی زیادتی کی واضح مثال ہے:جسٹس بی وی ناگرتھنا
جسٹس ناگارتھنا نے کہا، "یہ حالیہ برسوں میں ایگزیکٹو کی زیادتیوں کی واضح مثال ہے۔جسٹس ناگارتھنا چنئی میں جسٹس ایس نٹراجن صد سالہ میموریل میں لیکچر دے رہی تھیں۔جسٹس ناگارتھنا نے اپنی تقریر میں مختلف ٹریبونل کی تشکیل پر بھی سوالات اٹھائے۔
Twelve security men martyred, 6 terrorists killed: پاکستان میں بڑا دہشت گردانہ حملہ،پاکستانی سیکورٹی فورسز کے12 جوان ہلاک،6دہشت گرد بھی مارے گئے
بیان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس کے ’نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت 12 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جان سے گئے۔
Sambhal Jama Masjid survey conducted : عدالت کے حکم پر سنبھل کی جامع مسجد کا 2 گھنٹے تک ہوا سروے، ہندو فریق کا سری ہری ہر مندر کا دعویٰ
عدالت نے 29 نومبر تک اس معاملے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایڈوکیٹ کمیشن کی ٹیم نے پولیس اور انتظامی حکام کی موجودگی میں مسجد کے اندر سروے کیاہے۔ پورے کمپلیکس کی ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کی گئی ہے۔
Air India Flight Stranded in Phuket: تھائی لینڈ میں 80 گھنٹے سے پھنسا ہوا ہے ایئر انڈیا کا طیارہ،100 سے زیادہ مسافر چار دنوں سے دہلی آنے کا کررہے ہیں انتظار
معلومات کے مطابق، ڈیوٹی ٹائم کی حد کی وجہ سے 16 نومبر کو فلائٹ نہیں اڑائی گئی۔ 17 نومبر کو جب طیارے نے اڑان بھری تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ طیارے کی مرمت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔
Jaishankar Meets Chinese Foreign Minister: ہندوستان چین کے مابین براہ راست پرواز کا جلد ہوسکتا ہے آغاز،چینی ہم منصب سے ایس جئے شنکر کی ملاقات
دونوں رہنماوں کے مابین ہوئی اس ملاقات میں دو اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مشرقی لداخ کے دو متنازعہ علاقوں ڈیپسانگ اور ڈیم چوک میں فوجی انخلا کے عمل کی تکمیل کے بعد یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔
Assam government renames Karimganj district: آسام کی حکومت نے کریم گنج ضلع کا نام کردیا تبدیل،کئی اور شہروں کے نام بدلنے کی ہے تیاری
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا، 'حکومت آہستہ آہستہ ان جگہوں کے نام تبدیل کرے گی جن کا تاریخ میں کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ہی وہ الفاظ ڈکشنری میں ہیں۔ کئی مقامات ایسے ہیں جن کا نام ان کی تاریخی اہمیت کے مطابق نہیں رکھا گیا ہے۔ ہماری حکومت آہستہ آہستہ ان ناموں کو تبدیل کرے گی۔
Ukraine Fires ATACMS Missile On Russia: یوکرین نے روس کے خلاف جنگ کا نیا دور کردیا شروع،پہلی بار روس پر لانگ رینج امریکی بیلسٹک میزائلوں سے کیا حملہ
روس کی فوج نے کہا ہے کہ یوکرین نے امریکی دور مار میزائلوں سے سرحدی خطے بریانسک میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے، امریکی حکام کی جانب ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد یہ پہلا حملہ ہے۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’دشمن نے صبح 3 بجکر 25 منٹ پر بریانسک میں ایک تنصیب کو 6 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔