Rahmatullah
Bharat Express News Network
PM Modi to file nomination from Varanasi: پی ایم مودی 13 مئی کو وارانسی میں کریں گے روڈ شو،14 مئی پرچہ نامزدگی کریں گے داخل
وزیراعظم نریندر مودی وارانسی پارلیمانی حلقہ سے تیسری بار پرچہ داخل کرنے والے ہیں ،اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ان کا پورا پروگرام سامنے آگیا ہے ۔ خبر ہے کہ پی ایم مودی 13 مئی کو وارانسی میں روڈ شو کریں گے اس کے بعد 14 مئی کو پی ایم مودی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
We may consider granting interim bail to Kejriwal: اروندکجریوال کو مل سکتی ہے ضمانت، سپریم کورٹ نے دے دیا اشارہ،7 مئی کو مل سکتی ہے بڑی خبر
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے دونوں فریقوں کو خبردار کیا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ عدالت ضمانت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضمانت دیں یا نہ دیں لیکن ہم یہاں ہر طرف سے حاضر ہیں۔البتہ حتمی طور پر کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے۔
Ragini Khanna Break Silence On Converting To Christianity:کیا ہندو مذہب چھوڑ چکی ہیں گوندا کی بھانجی راگنی کھنہ، کیا عیسائیت کر چکی ہیں قبول؟ جانئے سچ
راگنی نے یہ بھی کہاکہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔ میرے لیے انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ دراصل، راگنی کھنہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔
Gaza reconstruction can take 80 years: غزہ میں تباہ شدہ گھروں کو پھر سے تعمیرکرنے میں لگ جائیں گے 80 سال:اقوام متحدہ
فلسطینی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے جنگجوؤں کے مہلک حملوں سے شروع ہونے والے تنازع میں تقریباً 80 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
Turkey Halts All Trade With Israel: اسرائیل کے خلاف ترکیہ نے بھی لیا بڑا فیصلہ، اردُغان نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا کیا اعلان
دراصل بلوم برگ نیوز نے دو ترک عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی نے جمعرات سے اسرائیل کو اور وہاں سے تمام برآمدات اور درآمدات روک دی ہیں۔اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ ترک صدر طیب اردگان اسرائیلی درآمدات اور برآمدات کے لیے اپنی بندرگاہوں کو بند کر کے معاہدے کو توڑ رہے ہیں۔
Military bases to America in Pakistan: پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے متعلق خبروں کو بتایا بے بنیاد، وزارت خارجہ کو دینی پڑی وضاحت
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے گیمبیا میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے گیمبیا جانا تھا، مصروفیات کے باعث پلان تبدیل ہوا،کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور غزہ میں مظالم کے بارے میں آواز اٹھائی جائے گی۔
Maulanas Appeal To Vote For BJP: مسلمانوں سے مولاناوں کی تنظیم نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی،مولانا بدرالدین کی مشکلات میں ہوگیا اضافہ
کانگریس پر برسوں سے مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے قاسمی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں مسلمانوں کو ارونودے، پی ایم کسان سمان ندھی یا پردھان منتری آواس یوجنا کے لیے فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔
PM Modi Targeted Congress: کانگریس CAAکو واپس لانے کے ایجنڈہ پر ووٹ مانگ رہی ہے اورآرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا وعدہ کررہی ہے:پی ایم مودی
سی اے اے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، "کانگریس کا دوسرا ایجنڈا سی اے اے ہے۔ جو لوگ ہمارے پڑوسی ممالک میں رہتے ہیں، جن کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ ہندو، جین مت، بدھ مت، عیسائیت، پارسی مذہب کی پیروی کرتے ہیں، وہاں پر ظلم کیا جاتا ہے۔ انہیں وہاں سے دھکیل دیا جاتا ہے۔ ان کے پاس صرف ایک ہی پناہ ہے۔
APSEZ FY24 net profit jumps 50%: مالی سال 2024 میں اڈانی پورٹ کے منافع میں 50 فیصد کا ہوا اضافہ، کارگو کا حجم بھی تین گنا بڑھ گیا
جنوری سے مارچ کے عرصے میں کمپنی کے منافع میں 77 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمپنی نے چوتھی سہ ماہی میں 2,015 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے۔ یہ پہلے 1,139 کروڑ روپے تھا۔ پچھلے ایک سال میں کمپنی کی آمدنی 5,797 کروڑ روپے سے بڑھ کر 6,897 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
Adani Enterprises Earnings: مالی سال2024 کی چوتھی سہ ماہی میں اڈانی انٹرپرائزز کے منافع میں 38فیصد کااضافہ
ایک اندازے کے مطابق اڈانی انٹرپرائزز کی چوتھی سہ ماہی کی آمدنی کو سب سے زیادہ نقصان آپریٹنگ اخراجات کی وجہ سے ہوا، جو سال بہ سال 31 فیصد بڑھ کر 9,324 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ سہ ماہی کے دوران استعمال ہونے والے مواد کی لاگت سال بہ سال دوگنی سے بھی زیادہ ہو کر 2,824 کروڑ روپے ہو گئی۔