اسرائیلی حملے میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بال بال بچ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) یا عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈینام گیبری ایسس نے بتایا ہے کہ جمعرات کو وہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھے کہ وہاں اسرائیل نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کے جہاز کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا جب کہ ایئرپورٹ پر دو اموات بھی واقع ہوئیں۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں 59 سالہ ٹیڈروس ایڈاہانوم کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے باعث انہیں کان میں گھنٹیاں بجتی محسوس ہوتی ہیں، امید ہے یہ تکلیف عارضی ہو۔اسرائیلی حملوں میں ٹیڈروس بال بال بچے تھے تاہم حملے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد ہلاک اور عالمی ادارہ صحت کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا تھا۔ٹیڈروس ایڈاہانوم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ان سے کچھ میٹر کے ہی فاصلے پر تھا۔
#WATCH | WHO chief Tedros Adhanom Ghebreyesus narrowly escapes death in deadly Israeli airstrikes on Yemen’s Sanaa airport. He describes still hearing ringing in his ears after Thursday’s attacks#WHO #Yemen #Israel #Airstrike #Tedros #LatestNews #viralvideoシ pic.twitter.com/ozdOdM0cwD
— Ritam English (@EnglishRitam) December 29, 2024
ٹیڈروس نے لکھا: ’ہمارے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا۔ ہوائی اڈے پر کم از کم دو افراد کی اموات کی اطلاع ہے۔ (حملے کے نتیجے میں) ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، ڈیپارچر لاؤنج ، جہاں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہم موجود تھے اور رن وے کو نقصان پہنچا۔ان کا مزید کہنا تھا: ’ہمیں واپسی سے پہلے ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ میں، میرے اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھی محفوظ ہیں۔ ان خاندانوں سے ہماری دلی تعزیت ہے جن کے پیارے اس حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ان کی صنعا میں موجودگی کا مقصد حراست میں لیے گئے ان کے عملے کے اراکان کی رہائی اور یمن میں صحت اور انسانی صورت حال کا جائزہ لینا تھا، جو جمعرات کو مکمل ہوا۔بعد ازاں ائیرپورٹ پر حملے کے وقت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی وہاں موجودگی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔