Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


Coromandel Express Derail: اوڈیشہ کے بالاسور میں  2 جون کی شام تقریباً 7 بجے تین ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد 15 گھنٹے سے زیادہ ریسکیو آپریشن چلا۔ 280 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی بالاسورمیں ریل حادثہ والی جگہ پر پہنچیں۔ انہوں نے ریاست کے مہلوکین اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ریل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تازہ جانکاری کے مطابق، ابھی تک 280 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 900 سے زیادہ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ کچھ زخمیوں کا علاج چل رہا ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اڈیشہ کے ریل حادثہ والی جگہ بالاسور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم زخمیوں سے ملاقات کریں گے۔

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نزدیکی اسپتال ایل ان جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 کرناٹک کی سدارمیا حکومت نے آج (2 جون) کو کابینہ کی دوسری میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کو نافذ کرنے پر مہر لگا دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چمپئن پہلوانوں کو ایسے حالات میں دیکھ کر بہت برا لگ رہا ہے۔ خاص طور پر ہم لوگ اس بات سے سب سے زیادہ فکر مند ہیں کہ ہمارے پہلوان میڈل کو گنگا میں بہانے جا رہے ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دلتوں سے متعلق امریکہ میں بیان دیا، جس پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ان کی سخت تنقید کی ہے۔

Wrestlers Protest: پہلوانوں کی حمایت میں مظفرنگر میں آج ایک بڑی کھاپ پنچایت ہو رہی ہے۔ اس میں بی جے پی ایم برج بھوشن سنگھ کے خلاف آندولن کی حکمت عملی پر فیصلہ ہوسکتا ہے۔

آئی آئی ٹی تنزانیہ میں اپنا پہلا بیرون ملک کیمپس کھولنے جا رہا ہے۔ آئی آئی ٹی کا پہلا کیمپس جانجی بارمیں کھلے گا، جس میں 50 گریجویٹ طلبا اور 20 ماسٹرس طلبا کو داخلہ ملے گا۔ جانجی بار میں آئی آئی ٹی مدراس کے نام سے نیا آئی آئی ٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔