Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اپنے جوش وجذبے کو شیئر کرتے ہوئے موٹرسائیکل کے دیوانے اور برانڈ ایمبیسڈر شاہد کپور نے کہا، "رکنا مشکل ہے" میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے شیل ایڈوانس ایک ایسا کیٹلسٹ بن کر سامنے آیا ہے، جو رائیڈرس کو مضبوط کرتا ہے اور اپنے ہدف تک پہنچنے میں اہل بناتا ہے۔

جاوید میانداد نے ایک ایسا تبصرہ کیا ہے، جسے سن کر ہندوستانی فینس آگ بگولہ ہوجائیں گے۔ کافی مشکلات کے بعد ایشیا کپ کا راستہ صاف ہوا ہے۔ اس درمیان جاوید میانداد کے نئے متنازعہ بیان نے ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری بحث کو مزید تلخ کردیا ہے۔

نیپال کے مشرقی حصوں میں بارش کا قہر جاری ہے۔ زبردست بارش کے بعد آئی مصیبت سے کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ 

Aurangzeb Row:  مہاراشٹر میں اورنگ زیب سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے ہنگامہ جاری ہے۔ اسے لے کر اب شندے گروپ اور بی جے پی مسلسل اپوزیشن کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر میں ادھوٹھاکرے اورایکناتھ شندے گروپ دونوں ہی شیوسینا کی یوم تاسیس 19 جون کو منانے جا رہے ہیں۔ پارٹی ٹوٹنے کے بعد ادھو گروپ کا سب سے بڑا انعقاد ہے، جس میں پورے ملک کے لیڈران کی شرکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایک بار پھر وندے بھارت ایکسپریس پر شرپسندوں نے پتھراو کیا۔ اس حملے میں ٹرین کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ سکندرآباد-وشاکھا پٹنم وندے بھارت ایکسپریس شروع سے ہی حملے کا شکار رہی، یہ اس ٹرین پر دوسرا حملہ ہے۔

دہلی پولیس کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ دونوں طالب علم میں مارپیٹ ہوئی تھی۔ ملزم کی پہچان کرلی گئی ہے۔ دہلی پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

عرب میں آج ذوالحجة کا چاند دیکھا گیا،سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے 28 جون کو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ ایشیائی ممالک میں 29 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

آئی پی ایل کے فوراً بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ٹیم انڈیا کو شکست اور اس کے بعد اب ایک ماہ کا بریک۔ کئی سالوں بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کو شاید اتنا لمبا بریک ملا ہوگا۔ آئیے اس بریک کو ہم سائڈ میں رکھ کر زمینی سچائی کی بات کرتے ہیں۔

Maharashtra Politics: شیو سینا میں دو گروپ میں منقسم ہونے کے وقت منیشا کائندے نے ادھو ٹھاکرے کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا، لیکن اب انہوں نے ایکناتھ شندے کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔