Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ثنا خان کے شوہرانس سید ابھی حج کرکے آئے ہیں، اسی کے بعد سے ثنا خان اور مفتی انس کے گھر ایک خوشخبری بھی آگئی ہے۔ ثنا خان ماں بن گئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو آئندہ حکم تک گرفتاری سے راحت دی ہے۔ عدالت عظمیٰ آئندہ 19 جولائی کو اس معاملے میں سماعت کرے گا۔ گجرات حکومت نے عدالت میں کہا تھا کہ گجراتی میں لکھے گئے ہائی کورٹ کا حکم انگریزی میں ترجمہ نہیں ہوپایا ہے، اس لئے سماعت ملتوی کر دی جائے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے چچا شرد پوار کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اسے اجیت پوار کے بڑے قدم سے تعبیر کیا گیا ہے۔

یونیفارم سول کوڈ پر جاری بحث کے درمیان پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں یو سی سی بل پیش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ یو سی سی پر بحث چھڑنے کے بعد سے سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ 

مہاراشٹر کی سیاست میں اجیت پوار نے بھونچال لا دیا ہے۔ انہوں نے چچا شرد پوار سے بغاوت کرکے بی جے پی حکومت میں شامل ہوگئے ہیں۔ اب دونوں جانب سے قانونی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ دونوں گروپ نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

این سی پی کے دونوں گروپوں کے پاس کتنے اراکین اسمبلی کی تعداد ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر کی سیاست میں آج ہونے والی میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

یونیفارم سول کوڈ سے متعلق لاکمیشن نے مشورے طلب کئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف حکومت اس سلسلے میں کافی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ لکھنو میں منعقد ہوگی اورآگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Jammu Kashmir Accident: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے میں بدھ (5 جولائی) کو ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہیں۔

Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے گروپ کے اراکین اسمبلی کو محکمہ چھن جانے کا خدشہ ہے۔ اراکین اسمبلی سوال اٹھا رہے ہیں کہ مکمل اکثریت کے باوجود اجیت پوار کو حکومت میں کیوں شامل کیا گیا۔

راجستھان پر فیصلے کی گھڑی آگئی ہے۔ 6 جولائی کو دہلی میں راجستھان کانگریس سے متعلق ایک بڑی اور اہم میٹنگ ہونی ہے۔ اس میٹنگ میں سچن پائلٹ کے سیاسی مستقبل سے متعلق بھی فیصلہ ہوسکتا ہے۔