Bharat Express

Manipur Naked Women Case: منی پور میں خواتین کو برہنہ کرنے والے 4 ملزمین کو 11 دنوں کی پولیس حراست میں بھیجا گیا

منی پورمیں دوخواتین کو برہنہ کرکے گھمانے اوراجتماعی آبروریزی کرنے کے 4 ملزمین کو 11 دنوں کی پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔ بقیہ ملزمین ابھی تک فرار بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف خبرسامنے آئی ہے کہ درجنوں ایسے معاملوں کی شکایات قومی خواتین کمیشن یعنی این سی ڈبلیو میں مہینوں پہلے پیش کی گئی تھیں۔ حالیہ وائرل ویڈیو سے متعلق بھی 12 جون کو شکایت کی گئی تھی، لیکن قومی خواتین کمیشن نے اس کوسنجیدگی سے لینے کے بجائے نظراندازکردیا۔

منی پور وائرل ویڈیو پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی ہے۔

    Tags: