Bharat Express

Seema Haider-Sachin Meena’s Village: سیما حیدر-سچن کے گاؤں میں کشیدگی، دو گروپوں کے لوگ آپس میں بھڑگئے، پولیس تعینات

سیما حیدر کو دیکھنے والوں کا سچن مینا کے گاؤں میں لوگوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔ اسی دوران ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران وہاں دو فرقوں کے لوگ آپس میں بھڑگئے۔ اس کے بعد پولیس نے کمان سنبھالی اور دونوں فرقوں کے لوگوں کو ہٹایا۔ 

سیما اور سچن کے گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

پاکستان سے آئی سیما حیدراوراس کےعاشق سچن مینا کے یوپی کے گریٹرنوئیڈا واقع گاؤںرگھوپورہ میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ یہاں دوگروپ کے لوگ آپس میں بھڑگئے۔ اطلاعات کے مطابق، اسی گاؤں میں ایک ٹی وی چینل کا پروگرام چل رہا تھا، لیکن اسی دوران دو گروپوں کے لوگ آپس میں بھڑگئے، جس سے گاؤں کا ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس گاؤں میں پہنچ گئی ہے اور لوگوں کے گھروں میں دبش دے رہی ہے۔ یہاں پر پولیس نے ایمبولینس کو بھی بلالیا ہے۔ وہیں دوسری طرف، گاؤں میں جے شری رام کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس کے نامہ نگارنے بتایا کہ دو گروپوں کے ٹکراؤ کے سبب ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ کچھ لوگوں کے ایک گروپ نے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے تو دوسرے گروپ کے لوگ آگ بگولہ ہوگئے۔ تصادم کی وجہ سے کشیدگی بڑھنے پر پولیس فورس پہنچ گئی ہے۔ پولیس کی کئی گاڑیاں رگھوپورہ گاؤں پہنچ گئی ہیں۔ پولیس لوگوں کو وہاں سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔

 

سیما حیدر نے کہا- ”میں پاکستان نہیں جاؤں گی‘‘

سیما حیدرکے گھرآنے کے بعد کئی میڈیا سے بات چیت میں یہ دعویٰ کیا جار ہا ہے کہ سیما حیدر نے کہا کہ اگر  ایسی خبریں آرہی ہیں”میں پاکستان واپس بھیجی گئی تو مرجاؤں گی۔ وہاں پر لوگ مجھے مار دیں گے۔ میں پاکستان واپس نہیں جاسکتی۔ پشوپتی ناتھ مندر میں ہی میری شادی ہوئی۔ بغیر ویزا کے آئی ہوں، لیکن محبت میں آئی ہوں۔ مجھے یوگی جی اور مودی جی پر بھروسہ ہے کہ وہ مجھے نہیں بھیجیں گے۔ چاچا میرے پیدا ہونے سے پہلے آرمی میں تھے۔ میرا بھائی مزدور ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Also Read