Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


پاکستان کے سابق کرکٹر تنویراحمد کا ماننا ہے کہ اگربابراعظم کو آئی پی ایل میں کھلایا جائے تو رن بنانے کے معاملے میں وہ وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ حالانکہ انہوں نے وراٹ کوہلی کی قابلیت کی بھی تعریف کی۔

شوسینا (یوبی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ انڈیا الائنس میں پھوٹ پڑی ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم کے کو صبر سے کام لینا چاہئے تھا۔

پٹنہ کے خان گلوبل کوچنگ سینٹرپرمنگل کی دیررات حملہ ہوا تھا۔ سیکورٹی گارڈزپرحملہ کیا گیا، توڑپھوڑکی گئی اوپتھراؤ کیا گیا۔ سینٹرکے مالک فیضل خان عرف خان سرنے دعویٰ کیا کہ ملحقہ کوچنگ سینٹرمیں موجود لوگوں نے ان کے سامنے فائرنگ کی۔ بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

 لوک سبھا میں ڈی ایم کے اب کانگریس کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔ تمل ناڈو میں کانگریس کے ٹی وی کے سے اتحاد کے بعد دونوں پارٹیوں کے پرانے تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔ ڈی ایم کے نے لوک سبھا سکریٹریٹ سے الگ بیٹھنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے منظورکرلیا گیا ہے۔ وہیں پارٹی نے انڈیا الائنس کی میٹنگ میں بھی شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تمل ناڈو میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر کے انّاملائی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک سیاسی سفرکی شروعات کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے اس مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔

 ہندوستانی وکٹ کیپربلے باز کے ایس بھرت نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ افغانستان ٹسٹ سے پہلے لیا گیا ہے، جس سے ہندوستانی کرکٹ مداح حیران رہ گئے۔

یو این ایس سی کے انتخابات میں ایک بڑا الٹ پھیردیکھنے کو ملا ہے۔ بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان کوبھی سلامتی کونسل سے نکال دیا جائے گا۔ وہیں، کرغزستان پہلی بار سلامتی کونسل کا رکن بن جائے گا۔

اس مشاعرے کی صدارت روزنامہ انقلاب کے سابق مدیر اور ممتاز صحافی شکیل حسن شمسی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر معین شاداب نے اپنے منفرد اور دلنشیں انداز میں انجام دیئے۔ انھوں نے پوری نشست کوابتدا سے انتہا تک نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ مربوط اور پُراثر بنائے رکھا۔ پروگرام کا آغاز نہایت پُروقار انداز میں ہوا۔ صدرِ مشاعرہ، ناظمِ مشاعرہ اور تمام شعرائے کرام نے مشترکہ طورپر شمع روشن کرکے محفل کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ ہمایوں کبیرنے اپنی جیت یقینی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو ریجی نگرسے ضمنی انتخاب لڑنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ایم سی کے 20 ممبران پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے خلاف بغاوت کے لئے تیارہیں۔ ہمایوں کبیرنے ٹی ایم سی قیادت پرتنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی کوریاستی سیاست کی اہم شخصیت قراردیا۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینیئر نے مزید کہا کہ اس قسم کی سنگین کوتاہیاں عام شہریوں، طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور سیاحوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہیں، خاص کر گنجان آبادی والے شہری علاقوں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں قابل ستائش ہیں، لیکن طویل مدتی حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینا بھی نہایت ضروری ہے۔