Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


عمرخالد کے وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متھل کی بینچ کو بتایا کہ وہ حالات تبدیل ہونے کی وجہ سے اپنی ضمانت عرضی واپس لینا چاہتے ہیں اور ازسر نو ٹرائل کورٹ کے سامنے ضمانت کے لئے درخواست داخل کریں گے۔

اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کی موجودگی میں وبھاکرشاستری بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے کئی لیڈران بھی موجود رہے۔ وبھاکرشاستری نے آج ہی کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔

غازی پوربارڈرپرمیرٹھ ایکسپریس وے فلائی اوور کے نیچے تو پہلے سے ہی روڈ پوری طرح سے بند ہے۔ کنکریٹ کی دیوارکے اوپرلوہے کے کانٹے والی تاریں پہلے سے ہی لگائی گئی ہیں۔ اس کے پیچھے تین لیئرکی بیریکیڈنگ ہے۔ اسی طرح سے اب فلائی اوورکے اوپرمزید سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔

این سی پی شرد پوار گروپ کا انضمام کانگریس میں کیا جائے گا، اس سے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے بعد ممکن ہے کہ کانگریس میں انضمام کردیا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انتخابات میں تشدد ہوا، انٹرنیٹ اور موبائل فون پر پابندی تھی، اس کا منفی اثر ہوا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

بنگلہ دیش پریمیئرلیگ 2024میں معین علی نے وکٹوں کی ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی ہے۔ کوملیا وکٹورین کے لئے کھیلنے والے معین علی نے چیٹوگرام چیلنجرس کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔

سوامی پرساد موریہ نے اکھلیش یادو کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا خط بھیج دیا۔ ایک لمبے خط میں انہوں نے کئی موضوعات پر تفصیل سے اپنی رائے پیش کی۔

جیا بچن اپنی اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے کام کی وجہ سے کروڑوں روپئے کی جائیداد کی مالکن بن گئی ہیں۔

ہریانہ کے شمبھو بارڈرپرکسانوں اورپولیس کے درمیان سخت جھڑپ دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک طرف پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے تو دوسری طرف کسانوں نے بھی پتھراؤ کیا اور پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈنگ کو توڑدیا۔

انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کافی حدتک کانگریس سے راہیں الگ کرلی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکیلے لڑنے کے اعلان کے بعد دہلی میں کانگریس کو ایک سیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔