Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
Rajya Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی مسلمانوں سے بنانا چاہتی ہے دوری؟ راجیہ سبھا الیکشن میں ایک بھی مسلم امیدوار کو نہیں دیا ٹکٹ
اترپردیش کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں پر اس ماہ کے آخر میں الیکشن ہونا ہے۔ بی جے پی نے اپنے 8 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ سماجوادی پارٹی نے تین امیدوار اتارے ہیں، ایسے میں ایک سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔
Poonam Pandey’s Fake Death Case: فرضی ڈیتھ اسٹنٹ کرنے پر پونم پانڈے پر ہتک عزت کا مقدمہ درج، ہوسکتی ہے یہ سزا
بی ٹاون اداکارہ پونم پانڈے اس ماہ کی شروعات میں سروائیکل کینسر سے موت کی فرضی افواہ پھیلاکر سنسنی مچا دی تھی۔ اب اس معاملے سے متعلق پونم پانڈے اور ان کے شوہرسیم بامبے کے خلاف 100 کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
Electoral Bond Controversy: کیا ہوتا ہے الیکٹورل بانڈ اور کیوں ہوتی رہی ہے مخالفت؟ آسان زبان میں یہاں سمجھئے
سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ پرآج روک لگا دی ہے۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن بانڈ کے اختیارکی خلاف ورزی ہے۔ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کس حکومت کو کتنا پیسہ ملا ہے۔
NCP MLAs Disqualification: اسپیکر نے بھی اجیت پوار گروپ کو ہی مانا اصلی این سی پی، شرد پوار گروپ کو جھٹکا دیتے ہوئے اراکین اسمبلی کی نا اہلی پر سنایا فیصلہ
مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ آگیا ہے۔ شرد پوار اور اجیت پوار گروپ کے اراکین اسمبلی کے خلاف نا اہلی سے متعلق عرضی پر اسپیکر راہل نارویکر نے فیصلہ سنایا۔
TMC MP Mimi Chakraborty Resigns: اداکارہ ممی چکرورتی نے دیا استعفیٰ، لوک سبھا الیکشن سے پہلے ممتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی نے ممتا بنرجی کو اپنا استعفیٰ سونپا ہے۔ وہ مغربی بنگال کے جادو پور سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میرے لئے نہیں ہے۔
Pakistan Election 2024: پاکستان میں عمران خان کی پارٹی نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا، عمر ایوب کو وزیر اعظم کیلئے نامزد کردیا
تحریک انصاف کے لیڈراسد قیصر نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لئےعمر ایوب ہمارے امیدوارہوں گے۔
روہت شرما کا راج کوٹ میں جلوہ، انگلینڈ کے خلاف لگائی شاندار سنچری، سوربھ گانگولی کو پیچھے چھوڑا
روہت شرما نے راج کوٹ کے میدان پر اپنی 11ویں ٹسٹ سنچری کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ یہ انگلینڈ کے خلاف ان کے بلے سے نکلی تیسری ٹسٹ سنچری ہے۔
Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو جموں وکشمیر میں لگا بڑا جھٹکا، فاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس نے اکیلے لڑنے کا کیا اعلان
لوک سبھا الیکشن جیسے جیسے قریب آرہا ہے، ویسے ویسے انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کی سبھی 5 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
UP Politics: اکھلیش یادو سے ناراض پلوی پٹیل نے لیا بڑا فیصلہ، راہل گاندھی کے ساتھ آئیں گی نظر
سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادو سے ناراض چل رہیں پلوی پٹیل نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ راہل گاندھی کے ساتھ نظرآئیں گی۔
Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کے معاملے پر سماعت مکمل، ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا
وارانسی کے گیان واپی میں واقع جامع مسجد کے تہہ خانہ میں کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کو پوجا کی اجازت دینے سے متعلق ضلع جج کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں پر جمعرات کو سماعت ہوئی۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے معاملے کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔





