Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا، بی جے پی میں شامل ہوگا کانپور کا یہ بڑا لیڈر، پورا معاملہ جان کر رہ جائیں گے حیران

لوک سبھا الیکشن سے پہلے یوپی میں کانگریس کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب ایک اور لیڈر نے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

سورت اور اندور کے بعد کانگریس کو پُری میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور امیدوار نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

UP Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن سے پہلے اترپردیش میں کانگریس کو ایک اورجھٹکا لگا ہے۔ جانکاری کے مطابق، یوپی میں کانپورسے رکن اسمبلی رہے اجے کپور بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ اجے کپور، کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری تھے۔ کانگریس نے انہیں بہارکے معاون انچارج اجے کپورکی ذمہ داری بھی دی تھی۔ کانپور سے رکن اسمبلی رہ چکے اجے کپور کو کانگریس کانپور سیٹ سے لوک سبھا الیکشن میں اتارنا چاہتی تھی۔

اجے کپور تین باررکن اسمبلی منتخب کئے جاچکے ہیں۔ وہ سال 2002 سے 2017 تک ایم ایل اے رہے۔ اجے کپور کانپور کی گووند نگراور قدوائی نگرسیٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یوپی میں سماجوادی پارٹی اورکانگریس ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ کانگریس 17 اور سماجوادی پارٹی 63 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ سماجوادی پارٹی نے ابھی تک 31 سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read