Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2024 سے پہلے سرفراز خان اور دھرو جریل کو بے حد ہی خاص تحفے سے نوازا ہے۔ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں پر کروڑوں روپئے کی بارش کردی۔

جھارکھنڈ میں سورین فیملی میں زبردست اختلاف ہوگیا ہے۔ شیبو سورین کی بہو سیتا سورین نے جے ایم ایم اور رکن اسمبلی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے اس قدم کو سورین فیملی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کرکے مزید 20 فلسطینی کا قتل کردیا ہے۔ اسرائیلی بمباری منگل کے دن بہت ابتدائی گھڑیوں میں سحری کے اوقات کے نزدیک کی گئی۔ جس میں غزہ کے وسطی حصوں اوررفح کونشانہ بنایا گیا۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی رکن اسمبلی سیتا سورین نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق ایک خط لکھی ہے اور اسے پارٹی صدر یعنی اپنے سسر شیبو سورین کو بھیجی ہے۔

رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی پارس نے مودی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لگن اور وفاداری سے این ڈی اے کی خدمت کی، لیکن میرے ساتھ ذاتی طور پرنا انصافی ہوئی۔

طویل انتظار کے بعد بہارمیں این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان لوک سبھا الیکشن سے متعلق سیٹ شیئرنگ ہوگئی ہے، لیکن اب ناراضگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف پشوپتی پارس سیٹ نہیں ملنے سے ناراض ہیں تو دوسری طرف اوپیندرکشواہا کی بھی ناراضگی سامنے آئی ہے۔

سرکاری تیل کمپنیوں کے ذریعہ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں جاری کردی گئی ہیں۔ آج یعنی 19 مارچ 2024 کو پٹرول-ڈیژل کہیں مہنگا تو کہیں سستا ہوا ہے۔ آئیے آپ کو تفصیل بتاتے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن سے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو دوری بناسکتے ہیں۔ وہ کرکٹ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ سدھو آئی پی ایل 2024 میں کمنٹری کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اسٹار اسپورٹس نے ایکس پرسدھو سے متعلق پوسٹ کیا ہے۔

بی جے پی یوپی کور کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور یوپی بی جے پی صدر بھوپیندر چودھری بی جے پی ہیڈ کوارٹر سے باہرنکل چکے ہیں۔

اسرائیلی اہلکار کے مطابق، مذاکرات کے اس مرحلے میں کم ازکم دوہفتے لگ سکتے ہیں، جس سے حماس کے مذاکرات کاروں کو 5 ماہ سے زائد جنگ کے بعد محصورپٹی کے اندرتحریک کے ساتھ بات چیت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔