Bharat Express

IPL 2024: محمد عامر آئی پی ایل 2024 کا حصہ ہوں گے؟ خود دیا یہ اہم جواب

 پاکستانی کھلاڑی محمد عامر کو سال 2024 میں برطانوی پاسپورٹ مل جائے گا تو کیا وہ اس کے بعد آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے؟ اس سوال کا جواب محمد عامر نے خود دیا ہے۔

پاکستانی گیند باز محمد عامر (فائل فوٹو)

Mohammed Amir On IPL 2024: سابق پاکستانی تیز گیند باز محمد عامر کو سال 2024 میں برطانوی پاسپورٹ مل جائے گا، تو کیا وہ اس کے بعد آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے نظرآئیں گے؟ دراصل، محمد عامرنے برطانوی شہری اوروکیل نرجس خان نے سال 2016 میں شادی کی تھی۔ محمد عامر سال 2020 سے انگلینڈ میں رہ رہے ہیں۔ برطانوی پاسپورٹ کے لئے برطانیہ میں 4 سال رہنا ضروری ہوتا ہے۔ محمد عامراگلے سال برطانیہ میں 4 سال پورے کرلیں گے۔ اس کے بعد اس سابق پاکستانی تیز گیند باز کو برطانوی پاسپورٹ مل جائے گا۔ تو کیا اس کے بعد وہ آئی پی ایل میں کھیلیں گےآئی پی ایل کھیلنے پر محمد عامرنے کیا کہا؟

اس سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ ابھی اس میں ایک سال کا وقت بچا ہوا ہے۔ اس وقت کیا حالات ہوں گے، ابھی کہہ نہیں سکتے… حالانکہ میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہوں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ایک سال بعد کہاں رہوں گا، کوئی اپنا مستقبل نہیں جانتا… ایک بار پاسپورٹ مل جانے کے بعد یقینی طور پر بہتر مواقع کی تلاش کروں گا۔ حالانکہ محمد عامر نے واضح طور پر کہا کہ برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد وہ انگلینڈ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہوں۔ اگرمستقبل میں پاکستان کے لئے کھیلنے کا موقع ملا، تو اس کے لئے تیار ہوں۔

محمد عامر نے کیا یہ بڑا دعویٰ

محمد عامر نے مزید کہا کہ اگراللہ نے چاہا تو پاکستان کے لئے دوبارہ ضرور کھیلوں گا۔ دراصل، پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رمیز راجہ کے پی سی بی چیئرمین عہدے سے ہٹنے کے بعد محمد عامر کی واپسی کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایسا مانا جا رہا ہے کہ برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد وہ آئی پی ایل میں کھیل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن یعنی سال 2008 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔