Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


پورے ملک کے لاکھوں لوگوں کے پیسے سہارا انڈیا میں پھنسے پیسے ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سہارا ریفنڈ پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 45 دنوں میں جمع کنندگان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں آجائے گی۔

کانگریس کی قیادت میں بنگلورو میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی دو روزہ میٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس میٹنگ میں 26 پارٹیوں کے لیڈران شامل ہوئے ہیں۔ اس میٹنگ میں 2024 لوک سبھا الیکشن سے قبل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عرضی میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج دیا ہے، جس میں مودی سرنیم ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے فیصلے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا گیا تھا۔

جموں وکشمیر کے پونچھ کے سندھرا علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن میں چار دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ آپریشن میں مارے گئے سبھی دہشت گرد غیرملکی ہیں۔ پیر کی رات تقریباً 11:30 بجے شروع ہوا تصادم منگل کی صبح تک چلا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سے پورٹ بلیئرمیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی کے مطابق، ان کا ایک ہی ہدف ہے، کنبہ بچاؤ۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندارگیند بازی کی اور تین وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں منگل کے روز سہارا کے پورٹل کو لانچ کیا جائے گا۔ اس سے ان لوگوں کی امیدیں روشن ہونے لگی ہیں، جو سالوں سے اس انتظار میں ہیں کہ کب ان کے پیسے واپس ملیں گے۔

فلمی دنیا میں تیزی سے ایک خبر پھیل رہی ہے کہ سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی-2 سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ دو ایپیسوڈ میں سلمان خان ندارد تھے۔ سلمان خان ہر ویکنڈ کا وار لے کرآتے ہیں۔

گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرنے کے الزام میں 11 افراد قصوروار پائے گئے تھے۔ ان کو 15 اگست 2022 کومعافی پالیسی کی بنیاد پررہا کیا گیا تھا۔ پھراس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل ہوئی تھی۔

پب جی کے ذریعہ ہندوستانی سچن مینا کی محبت میں گرفتارہونے کا دعویٰ کرنے والی پاکستانی لڑکی سیما حیدر ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اس دوران اب یوپی اے ٹی ایس کی ان پرگہری نظر ہے۔ یوپی اے ٹی ایس دونوں سے خفیہ مقام پرپوچھ گچھ کر رہی ہے۔