Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


دہلی میں جمنا میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ہفتہ کی رات 10 بجے پانی کی سطح 206.60 میٹر درج کی گئی۔ حالانکہ یہ ابھی بھی خطرے کے نشان 205.33 میٹر سے کافی اوپر ہے۔ تاہم افسران کا کہنا ہے کہ اگرموسم صحیح رہتا تو جلد ہی جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آجائے گا۔

میرٹھ میں کانوڑیوں کے ڈی جے سے ہائی ٹینشن لائن ٹکراگئی ہے، جس میں کئی کانوڑیوں کے زخمی ہونے کی خبرہے۔ وہیں کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے 5 کانوڑیوں کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دو کانوڑیوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ انہیں شام 6 بج کر 20 منٹ پربارہ کھمبا علاقے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد 9 سے 10 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔

ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشیک بچن ایک اداکار سے زیادہ کہیں اچھے بزنس مین ہیں۔ وہ دو کامیاب اسپورٹس ٹیم پرو کبڈی ٹیم اور جے پور پنک پینتھرس کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انڈین سپرفٹبال لیگ میں چنئین فین کلب کے بھی مالک ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی کا یہاں راشٹرپتی بھون قصر الوطن میں روایتی استقبال کیا گیا

 اداکارہ سارہ علی خان اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ اپنے نئے آفس کی تلاش میں نکلی ہوئی ہیں۔ ماں-بیٹی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سارہ علی خان کی ماں امرتا کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمس 2023 کے لئے شیوم دوبے کو ٹیم دوبے کو موقع دیا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈردارا سنگھ چوہان نے گھوسی اسمبلی حلقہ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ بی جے پی چھوڑکر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی میں لوٹ سکتے ہیں۔

این سی پی لیڈر اجیت پواربغاوت کے بعد پہلی بار این سی پی لیڈراوراپنے چچا شرد پوار کے گھرپہنچے، وہ یہاں اپنی چاچی پرتبھا پوار سے ملنے پہنچے تھے، جن کی طبیعت خراب تھی۔

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اعظم خان کو ہیٹ اسپیچ معاملے میں رامپور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے قصور وار قرار دیتے ہوئے 2 سال کی سزا اور ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کا ہے۔