Bharat Express

No Confidence Motion: تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم مودی نے کہا- ’بی جے پی 2024 کے الیکشن میں پرانے تمام ریکارڈ توڑ دے گی‘

PM Modi On No Confidence Motion: تحریک عدم اعتماد پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے جمعرات (10 اگست) کو کانگریس سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کی فکر نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

No Confidence Motion: اپوزیشن کے ذریعہ لائے گئے تحریک عدم اعتماد پر بحث کا جواب وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات (10 اگست) کو دیا۔ اس دوران انہوں نے کانگریس سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے جو باربار اعتماد ظاہر کیا، اس کے لئے میں آج شکریہ ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ”میں اسے خدا (بھگوان) کا آشیرواد مانتا ہوں کہ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک لے کرآئے۔ سال 2018 میں لے کرآئے تھے۔ اس دوران میں نے کہا تھا کہ یہ ہمارا فلور ٹسٹ نہیں، یہ ان کا فلورٹسٹ ہے۔”

وزیراعظم مودی نے کہا، ”عوام کے پاس ہم گئے تھے، انہوں نے ان کے (اپوزیشن) کے لئے عدم اعتماد کا اعلان کردیا۔ الیکشن میں بی جے پی اوراین ڈی اے کو زیادہ سیٹیں ملیں۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز ہمارے لئے مبارک تھی۔ آپ نے طے کرلیا ہے کہ این ڈی اے اور بی جے پی 2024 کے الیکشن میں سارے پرانے ریکارڈ توڑ کر شاندار جیت کے ساتھ واپسی کریں۔”

وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں ہو رہی ہنگامہ آرائی سے متعلق کہا، ”ڈیجیٹل ڈیٹا پروٹیکشن بل اپنے آپ میں نوجوانوں کے جذبے سے جڑا ہوا تھا۔ ایسے میں اس پرسنجیدہ بحث کی ضرورت تھی، لیکن سیاست آپ کے لئے ترجیحات تھی۔ کئی ایسے بل تھے جو کہ دلت، آدیواسی اور خواتین کی فلاح وبہبود سے جڑے تھے، لیکن اس سے ان کو کچھ نہیں لینا دینا۔ ان کے لئے ملک سے پہلے پارٹی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو غریب کے بھوک کی نہیں، اقتدار کی تشویش ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:  No Confidence Motion Debate: تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا میں جاری ہے بحث، وزیراعظم نریندر مودی لوک سبھا میں دے رہے ہیں جواب

تحریک عدم اعتماد پر کیا کہا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پرآپ نے (اپوزیشن) کیسی بحث کی۔ اس کو لے کرتوآپ کے درباری بھی مایوس ہیں۔ اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ سے کہنا ہے کہ تیاری کرکے آو۔ آپ کے پانچ سال دیئے، لیکن کچھ نہیں کرپائے۔ سال 2018 میں بھی کہا تھا کہ 2023 میں تیاری کرکے آنا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read