Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک اوردہل کا دہلا دینے والا گھناؤنا عمل تھا، میں اس پرشرمندہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔

کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور طویل مدت تک سخت حفاظتی اقدامات کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے لیکن پہلگام کا المناک واقعہ ظاہرکرتا ہے کہ کشمیر میں معمول کی صورتحال بحال نہیں ہوئی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اورپاکستان دونوں ایٹمی ملک ہیں، لیکن لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے حالات میں ہندوستان کے روپئے کی قیمت زمین پرآجائے گی۔

حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا: "اگر حکومت واقعی ملک میں امن و امان چاہتی ہے تو اسے نفرت انگیز پالیسیوں سے باز آنا ہوگا۔ ہندو مسلم کے درمیان نفرت پھیلانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔"

مودی حکومت نے ہندوستان کی جانب سے آئی ایم ایف میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے عہدے پرتعینات ڈاکٹرکرشنا مورتی سبرامنیم کی خدمات ختم کردی ہیں۔ یہ فیصلہ پاکستان کو دی جانے والی مالی سہولیات کے حوالے سے آئی ایم ایف بورڈ کے ایک اہم جائزہ اجلاس سے عین قبل کیا گیا ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔ منیراحمد نے پاکستانی خاتون سے شادی کی تھی اورسی آرپی ایف کواس کی جانکاری نہیں دی گئی تھی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مندوبین کو پیغام دیا کہ ملک میں امن امان قائم کرنے کے لئے ہم سبھی کو کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے ارباب مدرسہ اور جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ پیارومحبت کے پیغام کوآگے بڑھائیں اور ہندو مسلم کے درمیان بھائی چارہ کو قائم کریں۔

گزشتہ ماہ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کے ایک جوان کو پکڑا تھا۔ اب بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرکو پکڑا ہے۔ یہ پاکستانی رینجر ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے بے حد دلچسپ مقابلے میں چنئی سپرکنگس کو دو رنوں سے ہرا دیا ہے۔ آرسی بی پلے آف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔

پاک مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) کے 13 حلقوں میں خوراک، ادویات اوردیگرتمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپئے کا ہنگامی فنڈ بنایا گیا ہے۔