Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستان کے کئی دہشت گردانہ ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی ہے۔  "آپریشن سندور" نام سے شروع ہوئے اس آپریشن میں مظفرآباد، کوٹہلی اور بہاول پور جیسے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

عامرخان نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے اسٹیج سے مودی حکومت کی تعریف بھی کی اورساتھ ہی ساتھ گہاربھی لگائی۔ انہوں نے کچھ مشورے دیئے کہ کیسے بالی ووڈ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

آئی پی ایل 2025 کے 56 ویںگجرات ٹائٹنس نے ایک دلچسپ جیت حاصل کی۔ اسی کے ساتھ اس نے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام بھی حاصل کرلیا۔ وہ اب پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کے کافی قریب بھی پہنچ گئی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کشمیر کے اپنے دورے کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اورپاکستان کوسخت جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایسی کارروائی کرنی چاہئے، جس سے پاکستان 100 بار سوچے۔ پاکستانی فوج رشتے خراب کررہی ہے اورماحول خراب کررہی ہے۔

معروف دانشور، ماہرتعلیم اورسیاست داں کلیم الحفیظ نے پاکستان کے خلاف ہندوستانی حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف طرح کی کارروائی پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹھیک ہے، لیکن یہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے ابھی کچھ اثرنہیں ہوگا۔ پاکستان کواسی کی جواب میں آپ کو جواب دینا ہوگا۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کوہندوستان معقول جواب دینے کی تیاری میں ہے۔ کل پورے ملک میں ماک ڈرل کرائی جا رہی ہے توآج دہلی میں زبردست میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ اور وزارت داخلہ کی کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکرمائیک جانسن نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مکمل حمایت کریں گے۔ اس سے پاکستان کو بڑا پیغام گیا ہے۔

ہندوستانی حکومت پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر 244 اضلاع میں ہوائی حملے سے بچاؤ کی ماک ڈرل منعقد کرنے والی ہے۔ اس ڈرل کا مقصد شہریوں کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ دینا چاہتی ہے۔ ڈرل میں سائرن ٹسٹ، بلیک آؤٹ مینجمنٹ کی پریکٹس شامل ہیں۔ حکومت کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملہ سے متعلق معروف دانشور ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ پاکستان نے حملہ کرایا، اس کا جواب تو دینا ہی چاہئے، لیکن ہمارے ملک کی حکومت کی ناکامی کے لئے وزیرداخلہ امت شاہ کو ذمہ داری لیتے ہوئے معافی مانگنی چاہئے۔

مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے سوال کیا کہ اگر دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کرلوگوں کومارا توکیا ہندوستان کے مسلمان ان کی مدد کے لئے کھڑے نہیں ہوئے؟ پھرمسلمانوں کی ایسی شبیہ کیوں بنائی جا رہی ہے۔