نئی دہلی: معروف صنعت کارمکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیونے اپریل کے مہینے میں اپنے نیٹ ورک میں 26 لاکھ 44 ہزارسے زیادہ صارفین کوشامل کیا۔ اس اضافہ کے ساتھ ہی جیوکے صارفین کی کل تعداد 47 کروڑ24 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف ( ٹرائی) کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق، ایئرٹیل اسی مدت میں صرف 1 لاکھ 70 ہزارصارفین کوشامل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس دوران سب سے بڑا جھٹکا ووڈا۔آئیڈیا کولگا، جس نے تقریباً 6.5 لاکھ صارفین کوکھودیا۔
ٹرائی کے مطابق، ملک بھرمیں موبائل کنکشن کی کل تعداد اب 115 کروڑ 89 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اپریل کے مہینے میں گجرات، بہار اور دہلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ صارفین شامل ہوئے۔ دوسری طرف ممبئی اورکولکاتہ جیسے حلقوں میں گاہک ٹوٹے ہیں۔
ٹرائی کے مطابق، جیواپریل کے آخرتک تقریباً 47 کروڑ24 لاکھ صارفین اور40.76 فیصد مارکیٹ شیئر(موبائل صارفین( کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایرٹیل کے پاس تقریباً 39 کروڑاورووڈا آئیڈیا کے پاس 20 کروڑ 47 لاکھ صارفین ہیں۔ ایئر ٹیل کے پاس 33.65 فیصد اور ووڈا۔ آئیڈیا کے پاس 17.66% مارکیٹ شیئرہے۔ سرکاری کمپنیاں بی ایس این ایل اورایم ٹی این ایل کے پاس 7.84 فیصد مارکیٹ ہے۔
فکسڈ براڈ بینڈ سیکٹرپربھی جیوکا غلبہ قائم ہے۔ اپریل 2025 میں، کل 9.10 لاکھ نئے براڈ بینڈ صارفین نے جیومیں شمولیت اختیارکی، جس میں وائرلائن اورفکسڈ وائرلیس رسائی (ایف ڈبلیواے) دونوں شامل ہیں۔ یہ تعداد ایئر ٹیل کے 2.30 لاکھ نئے صارفین سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


