Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیراورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ہم نے سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف اجتماعی فتویٰ دیا تھا۔ اسلام اور مسلمانوں سے دہشت گردی کو جوڑنا بہت بے حیائی کی بات ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مذہب اسلام کو بدنام نہیں کیا جانا چاہئے۔

اسلامی اسکالر، سینئرصحافی، کئی کتابوں کے مصنف اوردہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرظفرالاسلام خان نے کہا کہ اسلام کے نام پرکسی بھی دہشت گردی کو نہیں جوڑا جاسکتا۔ اگرکوئی انسان غلط کرتا ہے، تواسلام اس کے لئے ہرگز ذمہ دارنہیں ہے۔

 پاکستان میں دیر رات ہندوستان کی طرف سے کئے گئے ایئراسٹرائیک کووزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے لئے فخرکا لمحہ قراردیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کابینہ کے سبھی اراکین ’آپریشن سندور‘ کی جانکاری دی ہے۔ کابینہ نے وزیراعظم مودی کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہرکیا ہے۔

مولانا عمیراحمد الیاسی نے کہا کہ میں نے ایک اپیل کی تھی کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس لئے دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ جس طرح سے ہماری حکومت نے پاکستان کے خلاف کئی فیصلے کئے ہیں، وہ بہت اہم ہیں اور تھوڑا وقت لگے گا، لیکن سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ آپریشن سندورکے بعد جموں وکشمیرمیں ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ ممکنہ طورپریہ میٹنگ پاکستان سے متصل علاقوں میں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلائی گئی ہے۔

ہندوستان نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا انتقام لے لیا ہے۔ اس نے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ ہندوستان کی اس اسٹرائیک میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس اسٹرائیک کو آپریشن سندور نام دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد پاکستان میں ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔

ہندوستان نے پاکستان پرایئراسٹرائیک کی۔ اسی کے بعد پاکستان بوکھلا گیا ہے اور اس نے عام ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پڑوسی ملک کی طرف سے ایل اوسی پرفائرنگ کی گئی ہے، جس میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ‘آپریشن سندور’ کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ ہندوستان کے حملے کے بعد لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 بے قصورسیاحوں کی موت کا انجام اب پاکستان بھگت رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 5مقامات پرہندوستان نے حملہ کیا ہے۔

پہلگام کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف 'آپریشن سندور' کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے 9 ٹھکانوں پرحملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔ ہندوستان کے آپریشن پر دہشت گردوں کو پناہ دینے والے پاکستان کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔