Horror Film 2025: گزشتہ کچھ وقت سے سنیما گھروں اور اوٹی ٹی پلیٹ فارم پرہاررفلموں کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ ناظرین ان خوفناک اورتعطل سے بھرپورفلموں کوبہت پسند کررہے ہیں۔ اگر آپ بھی ہارر-تھریلر کے فین ہیں تو آج ہم آپ کو اس سال ریلیز ہوئی ایک ایسی فلم کے بارے میں بتائیں گے، جو نیٹ فلیکس کی ٹاپ-10 لسٹ میں لمبے وقت سے بنی ہوئی ہے اورسب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم دھیان رکھیں، اس فلم کے کچھ مناظرکافی خوفناک اور پریشان کرنے والے ہوسکتے ہیں، اس لئے اسے دیکھنے سے پہلے تیاررہیں۔
حال ہی میں بڑے پردے اوراوٹی ٹی دونوں پرکئی بہترین ہاررفلمیں آئی ہیں، جنہیں ناظرین نے خوب سراہا ہے۔ اگرآپ خوفناک اوردلچسپی سے لبریزکہانیوں کے شوقین ہیں، تواس سال ریلیز ہوئی ایک فلم آپ کو ضرورپسند آئے گی۔ یہ فلم مسلسل نیٹ فلیکس کی ٹاپ-10 ہاررفلموں میں شامل ہے اورناظرین کے درمیان بے حد مقبول ہوچکی ہے، لیکن اس فلم کے کچھ سین ایسے ہیں جو آپ کو کافی پریشان کرسکتے ہیں، اس لئے اسے احتیاط سے دیکھیں۔
اسی ماہ ریلیز ہوئی یہ فلم
یہ فلم اس سال 23 مئی 2025 کو نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوئی۔ اس کے ڈائریکٹر میٹ پمارہیں، جنہوں نے ڈونالڈ میکلیری کے ساتھ مل کراس فلم کی کہانی لکھی ہے۔ یہ فلم آرایل اسٹائن کے 1992 کے مشہورناول پرمبنی ہے۔ کہانی ایک تصوراتی شہرشیڈی سائیڈ میں سیٹ ہے، جہاں اسکول میں ہو رہے ایک مقابلے کے دوران لڑکیوں کے اچانک غائب ہونے کا معاملہ سامنے آتا ہے۔ کہانی 1988 کے پس منظرمیں گھومتی ہے اورایک نئی لڑکی کے ارد-گرد مرکوزہے، جو اس مقابلے میں حصہ لیتی ہے۔ یہ ہارر-تھریلیرفلم ’فیئراسٹریٹ: پروم کوئن‘ نام سے ریلیز ہوئی ہے۔ کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی ہے، اسکول میں ایک ماسک پہنے قاتل کا دہشت پھیل جاتا ہے۔ اس فلم میں لوری گرینجرکا کردارانڈیا فاولرنے نبھایا ہے۔ وہیں میگن روجرس کے رول میں سجانا سن اور ٹفنی فالر کے کردار میں فنا اسٹریٹجا نظرآئی ہیں۔ اس کے علاوہ کیتھرین واٹسراسٹن، للی ٹیلراور کرس کلین جیسے فنکاروں نے بھی اپنی زبردست اداکاری سے فلم کو مزید موثربنا دیا ہے۔
نیٹ فلیکس کی ٹاپ-10 میں بنی ہوئی ہے جگہ
فلم 23 مئی کو نیٹ فلیکس پرآئی اورکچھ ہی دنوں میں یہ ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہوگئی۔ ویکیپیڈیا کے مطابق، اس فلم کا بجٹ تقریباً 20 ملین ڈالر (تقریباً 165 کروڑروپئے) تھا۔ ڈائریکٹ اوٹی ٹی ریلیزکے باوجود، اسے ناظرین سے بھاری پیارملا، آئی ایم ڈی بی پراس کی ریٹنگ 5.2/10 ہے۔ فلم کی کہانی اورخوفناک سین ایسے ہیں کہ وہ آپ کے رونگٹے کھڑے کردیں گے اور خوف کا ایک نیا تجربہ دیں گے۔ یہ فلم خاص طورپرنوجوانوں کے درمیان کافی مقبول ہو رہی ہے اورمسلسل نیٹ فلکس کی ٹاپ-10 ہاررفلموں میں بنی ہوئی ہے۔ اسے ہندی ڈبنگ سمیت کئی زبانوں میں دیکھا جاسکتا ہے، جس میں انگیزی، ہندی اسپینس اہم ہیں۔ 80 کی دہائی کی سیٹنگ، خوفناک ماحول، تھرل اورمیوزک اس فلم کو خاص بناتے ہیں، خاص طورپران لوگوں کے لئے جو پرانی سلیشرہاررفلموں کے فین ہیں۔ اگرآپ ہاررفلموں کے شوقین ہیں، تویہ فلم آپ کے لئے ضرور دیکھنے کے لائق ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


