Bharat Express DD Free Dish

NEET PG Exam 2025: ایک ہی شفٹ میں ہوگا نیٹ پی جی 2025 کا امتحان، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

 نیٹ پی جی-2025 امتحان سے متعلق سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے امتحان کو ایک شفٹ میں یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے دو شفٹ میں امتحان منعقد کرانے کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔

نئی دہلی: نیٹ پی جی-2025 امتحان کا انعقاد پورے ملک میں مختلف مراکزپر مقررہ ایک ہی شفٹ میں کیا جائے گا۔ دوشفٹ میں امتحان منعقد کرانے کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کے دوران آج بروزجمعہ (30 مئی، 2025) کو سپریم کورٹ نے امتحان ایک ہی شفٹ میں منعقد کرانے کی ہدایت دی ہے۔ امتحان کا انعقاد 15 جون کو سی بی ٹی موڈ میں کیا جائے گا۔ پہلے امتحان دو شفٹ میں منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کو نیشنل بورڈ آف ایگزامنیشین کو حکم دیا کہ وہ نیٹ پی جی 2025 کے امتحان کا انعقاد دو شفٹ میں نہ کریں۔ بلکہ ایک شفٹ میں یقینی بنائیں۔ عدالت نے این بی ای کو حکم دیا ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے امتحان کو ایک ہی شفٹ میں منعقد کرنے کا انتظام کرے۔ عدالت نے کہا کہ 15 جون کو ہونے والے امتحان کے لئے ضروری انتظام کرنے کے لئے ابھی بھی وقت باقی ہے۔ عدالت نے عرضی پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے پاس اب بھی مراکزکی شناخت کے لیے کافی وقت ہے۔

دوسرے امدادی دعوے سے متعلق معاملے پرامتحان کی تکمیل کے بعد غورکیا جائے گا۔ جواب دہندگان کی جانب سے دی گئی ایک اوردلیل یہ ہے کہ یہاں تک کہ اگرامتحانی ادارہ مزید مراکزکی نشاندہی کرنے کا حوالہ دے تواس کے لیے مزید وقت درکارہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں امتحان کے انعقاد، نتائج اورداخلے وغیرہ میں تاخیرہوسکتی ہے، جواس عدالت کی طرف سے مقررکردہ وقت کی حد کے مطابق نہیں ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ یہ دلیل بھی مسترد کی جاتی ہے۔

کب جاری ہوگا امتحانی سینٹر کا سٹی سلپ

نیٹ پی جی امتحان میں شامل ہونے والے طلبا کے لئے امتحان سٹی سلپ (شہرکی تفصیل) 2 جون کو جاری کی جائے گی۔ سٹی سلپ باضابطہ ویب سائٹ پرنہیں جاری کی جائے گی۔ نیشنل بورڈ آف میڈیکل ایگزامینیشن امیدواروں کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پرسٹی سلپ (شہرکا پرچہ) بھیجے گا، جسے امیدوارڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

نیٹ پی جی ایڈمٹ کارڈ کب آئے گا؟

ایڈمٹ کار امتحان کی تاریخ سے 4 دن پہلے جاری کیا جائے گا۔ ایڈمٹ کار امتحان بورڈ کی باضابطہ ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی، جسے امیدواراپلی کیشن نمبراورتاریخ پیدائش کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ امیدواراس بات کا دھیان رکھیں کہ بغیرہال ٹکٹ کے کسی کوبھی امتحان سینٹرمیں انٹری نہیں دی جائے گی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read