Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
جمعیۃ علماء ہند کا دہلی میں دوروزہ اجلاس، وقف قانون، پہلگام دہشت گردانہ اور فرقہ واریت پر بڑا پلان تیار
جمعیۃ علماء ہند کی دوروزہ کانفرنس 4-3 مئی کونئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس میں وقف ایکٹ، پہلگام دہشت گردانہ حملہ، بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اورآئین کا تحفظ جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھرسے نمائندے شرکت کریں گے اورآئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کریں گے۔
وقف قانون پرمسلم فریق اور مرکزی حکومت نے دے دیا جواب، اب 5 مئی کو سپریم کورٹ میں کیا ہوگا؟
وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پرسماعت جاری ہے۔ جمعہ کوسپریم کورٹ نے نئی درخواستوں پرغورکرنے سے انکارکردیا۔ دوسری طرف مسلم فریق کی جانب سے حلف نامہ داخل کیا گیا۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے جوابی حلف نامہ داخل کیا تھا۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 5 مئی کوہوگی۔
Shehbaz Sharif YouTube channel Ban: پاکستانی کرکٹروں، فنکاروں کے بعد اب شہبازشریف پرہندوستان نے کردی ڈیجیٹل اسٹرائیک، ہندوستان میں یوٹیوب چینل پرپابندی
پاکستان کے کئی سیلبرٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرڈیجیٹل اسٹرائیک کے بعد ہندوستانی حکومت نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشیل یوٹیوب چینل کو ہندوستان میں بلاک کردیا۔
علی گڑھ جارہے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن نظربند، گھر کے باہر حامیوں کے ساتھ دھرنے پربیٹھ گئے
اترپردیش سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن کو آگرہ میں پولیس نے آگرہ میں گھرمیں نظربند کردیا ہے، جس کے بعد وہ اب ہڑتال پربیٹھ گئے ہیں۔
Lalu Prasad Yadav reaction on Caste Census: ذات پات پرمبنی مردم شماری کے فیصلہ پرلالویادونے دیا بڑا بیان، کہا- ”انہیں اپنے ایجنڈے پرنچاتے رہیں گے…“
مرکزی حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وہ مسئلہ ہے، جس پراپوزیشن مسلسل حکومت پرحملہ آوررہی ہے۔ اب مودی حکومت کے اعلان کے بعد لالویادو نے اس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے یوپی اے کی سابقہ کوششوں کا ذکرکیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ہم 30 سال پہلے سوچتے تھے، دوسرے کئی دہائیوں بعد اس پرعمل کرتے ہیں۔
گوتم اڈانی نے نیشنل پیرا ٹی ٹی میں شاندار کامیابی کے لئے نورجہاں زمانی کو دی مبارکباد
گوتم اڈانی نے اڈانی ایئرپورٹس کی نورجہاں زمانی کو یوٹی ٹی نیشنل پیرا ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے لئے مبارکباد دی ہے۔ گوتم اڈانی نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نورجہاں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”اڈانی میں ایک شاندار ہفتہ۔“
Modi Cabinet approved Caste Census: مودی حکومت کرائے گی ذات پات پرمبنی مردم شماری، سی سی پی اے میٹنگ میں مرکزکا بڑا فیصلہ
مودی کابینہ نے ذات پرمبنی مردم شماری کومنظوری دے دی ہے۔ بدھ کو ہوئی سی سی پی اے کی میٹنگ میں مودی حکومت نے یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔ مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کے بارے میں مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ فیصلہ سماجی تانے بانے اور آئین میں واضح دفعات کو مدنظررکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
MP Iqra Hasan on Rahul Gandhi: راہل گاندھی کی حمایت میں آئیں رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری، پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد کیرانہ کی ایم پی نے وزیراعظم مودی کولکھا خط، کیا یہ بڑا مطالبہ
کیرانہ کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کو بھی خط لکھا ہے۔
Deven Bharti appointed as new Mumbai Police commissioner: ممبئی دہشت گردانہ حملے کی جانچ سے لے کر ممبئی کی کمان تک… جانئے کون ہیں دیوین بھارتی، وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے قابل اعتماد افسر
مہاراشٹرحکومت نے سینئرآئی پی ایس افسر دیوین بھارتی کو ممبئی پولیس کمشنر مقرر کیا ہے۔ وہ وویک فنسالکر کی جگہ لیں گے اور آج عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ 26/11 حملے کی جانچ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔
Pahalgam Terror Attack: پاکستان کا دعویٰ- ہمارے پاس خفیہ جانکاری، ہندوستان آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں کرسکتا ہے حملہ
پاکستان کے وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے ”قابل اعتماد خفیہ جانکاری“ ہے، جویہ اشارہ دیتی ہے کہ ہندوستان آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندرفوجی حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔





