Bharat Express DD Free Dish

Benjamin Netanyahu confirm death of Hamas Commander Mohammad Sinwar: بنجامن نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ- اسرائیلی اسٹرائیک میں حماس کے سینئر لیڈر رہے یحییٰ سنوار کا چھوٹا بھائی ہلاک

اسرائیل کے وزیراعلیٰ بنجامن نیتن یاہو نے حماس کے غزہ کمانڈر محمد شنوار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ یہ حماس پر اسرائیل کا بڑا حملہ ہے۔ حالانکہ حماس نے ابھی اس پر کچھ نہیں کہا۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حماس کے ایک بڑے کمانڈرکوہلاک کردیا ہے۔ نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی اسٹرائیک میں حماس کے سینئر لیڈر رہے یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی محمد سنوارکو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ محمد سنوار7 اکتوبر 2023 کے حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ اس سے پہلے اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں نے 2024 میں یحییٰ سنوارکوہلاک کردیا تھا، جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یحییٰ سنوارکی ہلاکت کے بعد اس کے چھوٹے بھائی محمد سنوارغزہ میں حماس کی فوجیوں سرگرمیوں کی کمان سنبھال رہے تھے۔ محمد سنوارنے حماس کے جنگجووں کی حوصلہ افزائی کی۔ محمد سنوارپراسرائیل کے خلاف کئی طرح کے حملے کروانے کا بھی الزام ہے۔ حالانکہ اب اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے بتایا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

یہ حماس پر ہمارا ایک بڑا حملہ: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حماس پرایک اور بڑا حملہ ہے، جو یحییٰ سنوار، محمد دائف اوراسمٰعیل ہانیہ کے قتل کے بعد انجام دیا گیا ہے۔ حالانکہ دوسری طرف حماس نے ابھی تک محمد سنوارکی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ کارروائی اسرائیل کی اس مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کوختم کرنا ہے۔ غزہ میں چل رہی جنگ کے درمیان یہ تازہ ترین حادثہ علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کرسکتا ہے۔

محمد سنوارکے انڈرگراونڈ ہونے کا دعویٰ

میڈیا رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس کے ٹاپ کمانڈروں میں سے ایک محمد سنوارانڈرگراونڈ ہوگیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ جہاں پرمحمد سنوارچھپا ہوا تھا، وہ جگہ حماس کے کمانڈ سینٹرکے طورپراستعمال کی جارہی تھی۔ جس پر14 مئی کواسرائیل کے دفاعی اہلکاروں نے ایک ڈرون حملے میں کمانڈ سینٹرپرحملہ کیا۔ کمانڈ سینٹرخان یونس میں یوروپی اسپتال کے نیچے واقع تھا۔ اسرائیل کی فوج نے حملے کے بعد کا ایک ویڈیوجاری کیا تھا، جس میں اس نے اسپتال کے نیچے ایک سرنگ دکھائی تھی، جوحماس کے کنٹرول سینٹرتک جاتی تھی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read