Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir Development Agenda: پہلگام میں پہلی بار جموں وکشمیر کا بینہ کی میٹنگ، وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا- خون خرابے کے سبب نہیں رکے گا ترقی کا ایجنڈا

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب اس حکومت نے جموں یا سری نگرکے باہرکابینہ کی میٹنگ کی ہے۔ ہم نے اپنی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کام کیا ہے۔ جموں وکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا خون خرابے کے سبب نہیں رکے گا۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ۔ (فائل فوٹو)

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ خون خرابے کے سبب جموں وکشمیر میں خوشحالی اور ترقی کا ایجنڈا نہیں رکے گا۔ آج صبح پہلگام میں جموں وکشمیر کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی۔ یہ پہلی بار ہے جب اس حکومت نے جموں یا سری نگر کے باہر کابینہ کی میٹنگ کی ہے۔ ہم نے پہلگام میں صرف انتظامی یا سرکاری تقریب کے لئے کابینہ کی میٹنگ نہیں کی۔

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق کام کیا ہے۔ جموں وکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا، یہاں کے لوگوں کی نمائندگی کرنے کا ایجنڈا خون خرابے کے سبب نہیں رکے گا۔ اس میٹنگ کے ذریعہ ہم نے کشمیر کے لوگوں، خاص طورپرپہلگام کے لوگوں کوان کے رخ اوربہادری کے لئے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے تشدد اورخون خرابے کے خلاف آواز اٹھائی۔
سیاحت لوگوں کے لئے آمدنی کا ذریعہ
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ ہمارے لئے سیاح ایک معاشی سرگرمی ہے۔ یہ لوگوں کے لئے آمدنی کا ذریعہ ہے۔ بدقسمتی سے، اسے سیاست سے الجھا دیا گیا ہے، لیکن ہماری حکومت سیاحوں کو موجودہ صورتحال سے الگ رکھنے کی کوشش کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا جموں وکشمیر کی سیاحت کو ایک اقتصادی سرگرمی کے طور پر دیکھے۔ ہمیں احتیاط سے قدم اٹھانے ہوں گے، لیکن ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ کشمیراوروادی میں سیاحت جلد ہی شروع ہو۔

گزشتہ 6-5 ہفتے کے لئے مشکل رہے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6-5 ہفتے ملک کے لئے مشکل رہے ہیں، لیکن جموں وکشمیر نے اس کی سب سے بڑی قیمت ادا کی ہے۔ جموں وکشمیرحکومت طے کرے گی کہ ہمیں اس صورتحال سے ابھرنے کے لئے کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مرکز ہمیں ضرورمدد دے گا۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ پہلگام کے بیسرن حملے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ ہمیں کچھ مقامات کا سیکورٹی آڈٹ کرنا ہوگا۔ آڈٹ کے بعد جن مقامات کو پھرسے کھولا جاسکتا ہے، انہیں پھرسے کھولا جانا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read