شعیب ابراہیم اور ان کی اہلیہ دیپیکا ککڑ۔ (فائل فوٹو)
Dipika Kakar Post On Liver Tumor: ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑان دنوں اپنی زندگی کے مشکل دور میں ہیں۔ دیپیکا ککڑکو اسٹیج-2 کا لیور کینسرہے، جس کی جانکاری انہوں نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے سبھی فینس سے ان کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دیپیکا ککڑ اور ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے پہلے ایک بلاگ میں انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کے لیور میں ٹیومر ہے۔
دیپیکا ککڑنے انسٹا گرام پرپوسٹ شیئرکیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے۔ ”جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں، گزشتہ کچھ ہفتے ہمارے لئے کافی مشکل بھرے رہے ہیں۔ پیٹ کے اوپری حصے میں درد کی وجہ سے اسپتال جانا اور پھر پتہ لگانا کہ یہ لیور میں ٹینس بال کے سائز کا ٹیومرہے اور پھرپتہ لگنا کہ ٹیومردوسرے اسٹیج کا خطرناک کینسرہے۔‘‘
دیپیکا ککڑنے پوسٹ سے جیت لیا دل
پوسٹ میں دیپیکا ککڑنے ہمت دکھاتے ہوئے لکھا ہے- ”یہ ہمارے اب تک کے ایکسپیرینس (تجربہ) کیا گیا سب سے مشکل وقت ہے۔ لیکن میں پوری طرح سے مثبت (پازیٹیو) ہوں۔ اس حالات کا سامنا کرنے اور اس سے اور بھی مضبوط ہوکر باہرنکلنے کے لئے سوچ لیا ہے۔ انشاءاللہ۔ میرا پورا خاندان میرے ساتھ ہے اور آپ سبھی سے پیار اور دعائیں مل رہی ہیں، میں اس حالات سے بھی باہر نکلوں گی۔‘‘
View this post on Instagram
سیلبس نے کی دیپیکا کے لئے دعائیں
دیپیکا ککڑکی بیماری کے بارے میں جان کر ہرکسی کو جھٹکا لگا ہے۔ ان کے پوسٹ پر کئی سیلبس نے ردعمل ظاہرکیا ہے اور ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے۔ شو سسرال سمر کا میں دیپیکا کی بہن کا کردار نبھا چکیں اویکا گور نے لکھا- ”آپ کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کررہ ہوں دی۔‘‘ جیتی بھاٹیا نے لکھا- ”تم بہت بہادر ہو، تم ہمت رکھو۔‘‘ وہیں، اداکار راجیواداتیہ نے لکھا-”ہمیشہ آپ کے ساتھ دیپیکا۔ آپ ایک مضبوط لڑکی اور جنگجو ہیں۔ آپ ٹھیک ہوجائیں گی۔ آپ کو بہت سارا پیاراور دعائیں بھیج رہا ہوں۔‘‘ وہیں شردھا آریہ نے لکھا- ”دعائیں اور بہت سارا پیار۔‘‘
شعیب ابراہیم نے دی تھی دیپیکا کی صحت کی جانکاری
واضح رہے کہ اس سے پہلے شعیب ابراہیم نے دیپیکا کی ہیلتھ اپڈیٹ دی تھی اور بتایا تھا کہ اداکارہ کی اگلے ہفتے سرجری ہونی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا- ”دیپیکا کی ہیلتھ اپڈیٹ دے رہا ہوں۔ اس کا بخار کنٹرول میں ہے اوروہ گھر واپس آگئی ہے۔ اگرسب کچھ پلان کے مطابق ہوا تو اس کی سرجری اگلے ہفتے ہوگی۔ پلیز اسے اپنی دعاوں میں رکھیں۔ جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں، صبا اور خالد کو ایک بچے کا آشیرواد ملا ہے۔ پلیز بچے اور صبا کو اپنا آشیرواد دیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




