Bharat Express DD Free Dish

HM Amit Shah Jammu Visit: جموں کے دو روزہ دورے پرہیں وزیرداخلہ امت شاہ، راج بھون میں ہوگی اعلی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

وزیرداخلہ امت شاہ آج سے جموں کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ شام کو راج بھون میں اعلیٰ سیکورٹی کی میٹنگ لیں گے۔ جمعہ کے روز پونچھ جائیں گے۔ یہاں پاکستان کی گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

آپریشن سندور کے بعد آج مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جموں وکشمیرکے دورے پرپہنچے ہیں۔ شام تقریباً پانچ بجے وہ جموں ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ وہ شام کوہی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ سیکورٹی سے متعلق امورپرجائزہ میٹنگ لیں گے۔ رات میں راج بھون میں قیام کریں گے اور جمعہ کے روز پونچھ جائیں گے۔ وزیرداخلہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری، ڈی جی پی جموں وکشمیر، فوج، سی آرپی ایف، بی ایس ایف سمیت خفیہ ایجنسیوں کے افسران موجود رہیں گے۔

میٹنگ میں آپریشن سندورکے بعد موجودہ حالات، کشتواڑ میں دہشت گردانہ حملہ کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا کے سیکورٹی انتظامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیرداخلہ جموں ڈویژن کے سرحدی علاقوں میں پاکستان کے حملوں سے ہوئے نقصان پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ان علاقوں میں بنکرتعمیرکی موجودہ صورتحال اورنئے بنکربنانے کے منصوبہوں پربھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ جمعہ کے روزوزیرداخلہ امت شاہ ہیلی کاپٹرسے پونچھ جائیں گے۔ یہاں پاکستان کی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیرداخلہ اس گرودوارے میں بھی جاسکتے ہیں، جسے پاکستان نے نشانہ بنایا تھا۔

امرناتھ یاتریوں کی سیکورٹی بڑا چیلنج

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ 29 مئی کوآپریشن سندورکے بعد پہلی بارجموں وکشمیرآرہے ہیں۔ امت شاہ نے 22 اپریل کی شام کو پہلگام کے بائسرن میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد کشمیرکا دورہ کیا تھا۔ اگلے دن وہ بائسرن بھی گئے تھے۔ سات سے 10 مئی تک چلے آپریشن سندورکے بعد وزیرداخلہ کا مرکزکے زیرانتظام ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جمعرات کی شام کووہ راج بھون میں میٹنگ کریں گے۔میٹنگ میں پہلگام حملے اورآپریشن سندورکے بعد داخلی امورپرتوجہ مرکوزرہے گی۔ خاص طورپرجموں کی سیکورٹی کی صورتحال اہم موضوع ہوگی۔ میٹنگ میں تین جولائی سے 9 اگست تک ہونے والی امرناتھ یاترا کی تیاریوں پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

خصوصی پیکیج کے اعلان پر توجہ مرکوز

جمعہ کے روزامت شاہ سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کریں گے اورشہری علاقوں میں پاکستانی گولی باری سے ہوئے نقصان کا اندازہ لگائیں گے۔ وہ گولی باری میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ بڑی تعداد میں گھروں اور تجارتی اداروں کے علاوہ مذہبی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ ہفتے پونچھ کے دورے پرآئے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے گولی باری میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ میں سے ایک کوسرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read