وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ۔ (فائل فوٹو)
جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بدھ کو ایک میٹنگ میں کہا کہ اس سال کی امرناتھ یاترا، پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہمارے لئے خاص چیلنجزپیش کرے گی، لیکن ہم ان چیلنجزسے لڑنے کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے بھروسہ جتایا کہ لا اینڈ آرڈرکے لئے سبھی ضروری اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یہ تیرتھ یاترا بہترطریقے سے پوری ہوسکے۔
گلمرگ میں ایک ہائی لیول میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے مختلف محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کیپکس کاموں، ایمرجنسی کے لئے تیاریوں، سیاحوں کی سیکورٹی، گیم اور ایڈوینچرٹورازم، موبائل کنیکٹیوٹی، صحت اوردیہی ترقیات جیسے شعبوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں انہوں نے آئندہ مذہبی پروگراموں، جیسے میلا کھیر بھوانی، عیدالاضحیٰ، محرم اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں پربھی زور دیا۔
امرناتھ یاترا اس سال بہت پُرچیلنجز: عمرعبداللہ
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سال کی امرناتھ یاترا لا اینڈ آرڈر کے لحاظ سے خصوصی طور پر پُرچیلنجزہوگی۔ تاہم مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ آپ کی کوششوں اورلگن کے ساتھ ہم سبھی ضروری انتظامات کرلیں گے۔ انہوں نے ایک اردوکے شعرکا ذکرکرتے ہوئے کہا: ’’دل نا امید تونہیں، ناکام ہی توہے۔ لمبی ہے غم کی شام، مگرشام ہی تو ہے۔‘‘ اس شعرکے ذریعہ انہوں نے مشکل وقت میں بھی امید بنائے رکھنے کی بات کہی۔
In Pahalgam to chair a cabinet meeting. We came to express solidarity with the local population. We’ve also come to thank all the tourists who are slowly making their way back to Kashmir & to Pahalgam. pic.twitter.com/VhKVyWV4Kd
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) May 27, 2025
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چاردہائیوں میں جموں وکشمیر نے کئی مشکل دوردیکھے ہیں، لیکن ہربار وہاں کے لوگ مضبوطی سے ابھرے ہیں۔ انہوں نے 22 اپریل کو ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو حال کے سالوں کے سب سے مشکل حادثات میں سے ایک بتایا، لیکن زور دیا کہ اس میں ہمیں ہارنہیں ماننی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




