Huma Qureshi Meets Operation Sindoor Soldiers: اداکارہ ہما قریشی نے ‘آپریشن سندور’ میں جموں میں تعینات بارڈرسیکورٹی فورسیز کے جوانوں سے ملنے جموں وکشمیر پہنچی تھیں۔ اداکارہ بدھ کو جموں وکشمیرمیں انٹرنیشنل بارڈرگئیں، جہاں آکٹائے پوسٹ پرانہوں نے بی ایس ایف کے جوانوں سے ملاقات کی اوران کی بہادری کو سلام پیش کیا۔ ہماقریشی نے اس موقع پر بی ایس ایف کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایک بارپھراحساس ہوا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ جوان ہماری سرحدوں میں کی حفاظت کررہے ہیں۔ ہما قریشی نے کہا- ”آج ہم ہندوستان-پاکستان کی سرحد پر کھڑے ہیں اور یہ کوئی عام سرزمین نہیں ہے۔ یہ سرزمین آپ کی بہادری اور قربانی کی علامت ہے۔”
جموں وکشمیر سے میرا ایک خاص رشتہ: ہما قریشی
اداکارہ نے مزیدکہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسیز پورے ملک کی حفاظت کرتا ہے اور آپ کی بہادری کی وجہ سے ہی ہماری سرحدوں پرامن وامان ہوسکا ہے۔ فوج کو مبارکباد۔ اس ملک کے لئے آپ نے جو قربانی دی ہے، اس کے لئے آپ سبھی کا شکریہ۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ جموں وکشمیر سے میرا خاص رشتہ ہے۔ میری ماں کشمیر سے ہیں۔ اس لئے میں جموں وکشمیر کواپنا گھرمانتی ہوں، لیکن حال ہی میں جوکچھ بھی ہوا، اس نے ہمیں ایک بار پھر یاد دلایا کہ ہمارے ملک کے تحفظ کے لئے آپ کی قربانی کتنی اہم ہے۔” اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ انہیں ایک بارپھراحساس ہوا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ جوان ہماری سرحدوں میں کی حفاظت کررہے ہیں۔

خوف کو جموں وکشمیر کی پہچان نہ بننے دیں: ہما قریشی کی اپیل
ہما قریشی نے کہا- ‘آج جموں وکشمیر مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ کھڑاہے اور جموں وکشمیرسیکورٹی اہلکاروں کی بہادری کے سبب ہندوستان کی ریڑھ ہے۔ اس لئے میں بی ایس ایف کے جوانوں، فوج کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو تہہ دل سے سلام پیش کرتی ہوں۔ جموں وکشمیرکا ایک طبقہ ہے۔ ماتا وشنو دیوی، شیوکھیری، پٹنی ٹاپ، سناسراور خوبصورت رنجیت ساگرجھیل اور بھدرواہ۔ ہرجگہ کی اپنی کہانی ہے، جو عیقدت اور خوبصورتی سے جڑی ہے۔ میں آپ سبھی کو بس اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ خوف کو جموں وکشمیر کی پہچان نہ بننے دیں۔ دنیا کو امن، طاقت اورپیار دیکھنے کو ملا جو حقیقت میں دباو میں جموں وکشمیرکے لوگوں کو متعارف کرتا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


