Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


کانفرنس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں اوردانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سوامی سشیل گوسوامی مہاراج ، سوامی سروالوکا نند ،فادر ناربرٹ ہرمین، ربی ازاکیل اساک مالیکر، مرزبان ناریمن زائوالا اورسسٹر بے کے حسین نے سماج میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔

شیوسینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ ایم ایل اے ہاسٹل کے کینٹین ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے بعد خبروں میں ہیں۔ یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈرامتیازجلیل کو مارنے کی دھمکی دے دی۔

یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے غیرقانونی تبدیلی اورچھانگربابا سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے تبدیلی مذہب کے لئے الگ الگ ریٹ متعین کئے تھے، لیکن ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ لوگ ملک کی شبیہ خراب کرنے کا کام کررہے ہیں۔

 شیفالی جری والا کوہمیشہ کے لئے کھو دینے کے بعد پراگ تیاگی ان کی یادوں سے باہرنہیں نکل پا رہے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی بیوی کے لئے نیک کام کیا ہے، جس کا ویڈیوسوشل میڈیا پرسامنے آیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغرعلی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے کافی کچھ سامنے آیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کے اندرونی اعضا کالے پڑگئے تھے۔

جینت پاٹل کے استعفیٰ کے بعد ششی کانت شندے کو شرد پوار گروپ کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ شندے 15 جولائی کو چارج سنبھالیں گے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک بس میں سوار9 افراد کوحملہ آوروں نے گولی مارکرہلاک کردیا۔ بس میں سوارتمام مسافروں کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ معلومات کے مطابق بس کلیٹا سے لاہور جا رہی تھی۔

زلزلے کے یہ جھٹکے دہلی، گڑگاؤں، نوئیڈا کے ساتھ ساتھ ہریانہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔

ہندوستانی سیاست میں لیڈران کی زیادہ سے زیادہ عمر سے متعلق یہ تنازعہ ایک بار پھر راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کے ناگپور میں کیے گئے ایک تبصرے سے شروع ہوا ہے۔ اپوزیشن اس تبصرہ سے متعلق پی ایم مودی کو نشانہ بنا رہا ہے۔