Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ایران پر اسرائیل کے حملوں کو فرانس نے غلط بتایا ہے۔ صدر ایمینوئل میکرون نے ایرانی ہم منصبے پیزشکیان سے بات چیت میں کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام میں مداخلت کا اسرائیل کو کوئی حق نہیں ہے۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریزکا دوسرا میچ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کے اسسٹنٹ کوچ ٹین ڈیشکاٹے نے دوسرے ٹسٹ سے پہلے پلیئنگ الیون 11 پربڑا اپڈیٹ دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس میچ میں بڑی تبدیلی کے ساتھ اترنے والی ہے۔

جاوید اخترنے حال ہی میں ان دوحادثات پراپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے، جن میں عورتوں نے اپنے شوہرکے قتل کی سازش کی تھی۔ ان معاملوں سے متعلق سماج میں جوغصہ نظرآرہا ہے، اس پرجاوید اخترنے کہا کہ اس پران کا ملا جلا ردعمل ہے۔

بہارحکومت کی یہ پہل ریاست میں شمولیتی ترقی کوفروغ دے گی، خاص طورپر ان اضلاع میں جہاں اب تک ہوائی خدمات دستیاب نہیں تھیں۔ اس کے ذریعہ سیاحت، تجارت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ ریاستی حکومت نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ مستقبل میں مزید ہوائی اڈوں کی تعمیرکے لئے درکاربجٹ مختص کیا جائے گا۔

بہاراسمبلی انتخابات سے قبل تیجسوی یادونے وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار کے لئے اپنا دعویٰ پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے انڈیا الائنس کی رضامندی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ انہوں نے حکومت بننے پربہار کو اسکاٹ لینڈ جیسا بنانے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈران پرسخت حملہ کیا اور انہیں’’چنٹو‘‘ کہا۔

اے آئی ایم آئی ایم مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے آن لائن اذان سے متعلق حکومت پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آن لائن اذان کیسے ہوگا۔ یہ اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ بی جے پی کے ایک لیڈرکریٹ سومیا بلاوجہ لا اینڈ آرڈرکا موضوع اٹھا رہے ہیں۔

تلنگانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گوش محل کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی راجا سنگھ تلنگانہ بی جے پی صدرعہدے کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

ہندوستانی کرکٹر اوررائل چیلنجرس بنگلوروکے تیزگیند بازیش دیال کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ یش دیال پرایک خاتون نے جسمانی استحصال کا سنگین الزام لگایا ہے۔ اب اس خاتون نے کئی سنسنی خیزانکشاف بھی کئے ہیں۔

تلنگانہ کے کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دھماکہ ہونے کے بعد موقع پرافراتفری مچ گئی ہے۔ دھماکہ کے وقت فیکٹری میں کئی مزدور کام کررہے تھے، جن میں سے کچھ لوگ وقت رہتے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن اندر پھنسے مزدوروں کی جان چلی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی شہباز شریف حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ایک ہفتے میں اسلام آباد پرقبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے حکومت پرعوام کودبانے کا الزام لگایا اور2024 کے انتخابات کو جعلی قراردیا۔