Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


خود انحصاری اور اختراع پر مبنی ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، کانکلیو کا مقصد ہندوستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام میں بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے، کانکلیو میں ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ شوکیس میں ہندوستان بھر سے جدید اختراعات پیش کی جائیں گی

آپریشنل ری نیوایبل انرجی صلاحیت میں 30 فیصد اضافہ، بھارت میں سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز برقرار، توانائی کی فروخت میں 28 فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا اور یہ 27,969 ملین یونٹس تک پہنچ گئی، جو سنگاپور کی نصف سالانہ بجلی کی کھپت کے برابر ہے۔

سپریم کورٹ نے سڑک حادثے کے متاثرین کے لیے کیش لیس ٹریٹمنٹ پلان بنانے میں تاخیر پر مرکز سے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ آپ بڑی-بڑہ شاہراہیں بنا رہے ہیں لیکن بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔

’اکنامک ٹائمس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بینک نے اپنے کئی ملازمین سے ملازمت چھوڑنے کی بات کہی ہے۔ یہ چھٹنی بینک کے معمول کا حصہ ہے، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کو انعام دیا جاتا ہے، ترقی دی جاتی ہے یا ان کی چھٹی کردی جاتی ہے۔

بجلی کی اچانک کٹوتی سے یورپ کے کئی ممالک میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ فرانس، اسپین، بیلجیم اور پرتگال میں بلیک آؤٹ کے باعث فضائی خدمات سے لے کر میٹرو تک کا آپریشن ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ میڈرڈ میں سالانہ کلے کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ میڈرڈ اوپن بھی متاثر ہوا ہے۔

غزہ کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف کی سماعت  کے دوران براہِ راست بریفنگ میں وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے کہا، عدالت "مکمل طور پر سیاست زدہ ہوتی جا رہی ہے۔" علاوہ ازیں انہوں نے پیر کو دی ہیگ میں ہونے والی کارروائی کو 'شرمناک' قرار دیا۔

گھریلو کنکشنز اور سی این جی اسٹیشنز میں نمایاں اضافہ، ای وی چارجنگ نیٹ ورک میں وسعت، اڈانی ٹوٹل انرجیز ای-موبلٹی لمیٹڈ نے تین ہزار 401 چارجنگ پوائنٹس نصب کیے ہیں، جن میں سے دو ہزار338 فعال ہوچکے ہیں۔

ایران کے بندرگاہ میں لگی آگ اب بھی سلگ رہی ہے،  ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد سراج نے حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکہ سازش کے تحت کیا گیا حملہ تھا اور میں اسرائیلی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔

عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی حکومت سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت کے علاوہ نیٹ فلکس، اُلّو ڈیجیٹل لمیٹڈ، آلٹ بالاجی، ایکس (ٹوئیٹر)، میٹا پلیٹ فارم اور گوگل کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے 'ایکس' پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی بیروت میں کئی عمارتوں کے مکینوں کو علاقے سے نکل جانے اور اپنے گھر بار چھوڑکر جانے کے لیے کہا گیا تھا۔ ان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے علاقے سے کم از کم 300 میٹر دور ہو جائیں تاکہ اسرائیلی حملے کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔