Bharat Express DD Free Dish

Ammonia gas leak from ice factory: رہائشی علاقے میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس کا اخراج، سانس لینے میں پریشانی ہونے سے مچی افراتفری، گھر چھوڑ کر بھاگے لوگ

مہولی روڈ کے ویسٹ پرتاپ نگر واقع رہائشی علاقے میں کانہا آئس فیکٹری ہے۔ اتوار کی صبح اچانک فیکٹری سے امونیا گیس کا اخراج ہونے لگا۔ اس سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ سانس لینے میں پریشانی ہونے پر لوگوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی۔

اتر پردیش میں متھرا کے مہولی روڈ کے ویسٹ پرتاپ نگر واقع رہائشی علاقے میں ایک آئس فیکٹری میں اتوار کی صبح 8.30 بجے امونیا گیس کے اخراج سے افرا تفری مچ گئی۔ آس پاس گیس پھیلنے سے لوگوں کا دم گھٹنے لگا۔ فیکٹری کے بغل میں رہ رہے ایک کنبہ کے نصف درجن لوگ گھر چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مکان میں رہ رہی بزرگ خاتون کو ریسکیو کرکے دوسرے مکان میں شفٹ کرایا۔ پولیس نے ایک-ایک کلومیٹر پہلے ٹریفک روک دیا پھر قریب ایک گھنٹہ بعد گیس کا اثر کم ہونے کے بعد پولیس نے ٹریفک کو بحال کرایا۔

دراصل کوتوالی علاقے کے مہولی روڈ کے ویسٹ پرتاپ نگر واقع رہائشی علاقے میں کانہا آئس فیکٹری ہے۔ اتوار کی صبح اچانک فیکٹری سے امونیا گیس کا اخراج ہونے لگا۔ اس سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ سانس لینے میں پریشانی ہونے پر لوگوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی۔ امونیا گیس اخراج کی اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ کے افسران حیران و پریشان ہو گئے اور سٹی مجسٹریٹ راکیش کمار، سی ایم او ڈاکٹر اجئے کمار، محکمہ فائر بریگیڈ کے ساتھ کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کام کو فوری طور پر انجام دیا۔

واقعہ کے سلسلے میں لوگوں نے بتایا کہ تین دن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا۔ آئس فیکٹری کا مالک راجندر چودھری رہائشی گووند نگر، پرانی پائپ لائنوں کو ٹھیک نہیں کرا رہے تھے۔ اتوار کی صبح گیس کے اخراج کے بعد بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ قریب ایک گھنٹہ بعد گیس کا اثر کم ہونے کے بعد پولیس نے ٹریفک کو بحال کرایا۔ سٹی مجسٹریٹ راکیش کمار نے جانچ شروع کراکر ریفائنری سے ٹیم بلائی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read