Ghulam Mohammad
Bharat Express News Network
Bombay High Court acquits Gautam Adani: بامبے ہائی کورٹ نے گوتم اڈانی اور ان کے بھائی کو مارکیٹ فراڈ سے متعلق مقدمے میں بری کیا
بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو صنعت کار گوتم اڈانی اور ان کے بھائی راجیش اڈانی کو مارکیٹ کے ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں کے ایک مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ جسٹس آر این لڈّھا کی سنگل بنچ نے سیشن کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کر دیا جس میں کمپنی اڈانی انٹرپرائزز اور اڈانی برادران کو کیس سے بری کرنے کے مجسٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔
Jio Unlimited Offer – Watch IPL for free on Jio Hotstar: جیو کا زبردست آفر، جیو ہاٹ اسٹار پر مفت میں دیکھیے آئی پی ایل
موجودہ اور نئے جیو سم صارفین کے لیے خصوصی پیشکش۔ ٹی وی اور موبائل پر 4K میں 90 دن کا مفت ہاٹ اسٹار۔ 50 دن کے لیے مفت جیو فائبر، ایئر فائبر۔
MK Stalin On Replacing rupee symbol in Tamil Nadu Budget Logo: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن نے ریاست کے بجٹ لوگو میں ’₹‘ کی جگہ تمل حرف پر مبنی نشان کا دفاع کیا، کہا کہ یہ ریاست کی زبان کے تئیں گہری وابستگی کا مظہر ہے
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز کہا کہ روپیے کی علامت (₹) کو تمل حروف سے بدلنے پر جاری سیاسی تنازعے کے درمیان اس قدم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی میں یہ تبدیلی زبان کے تئیں ریاست کی گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
What is happening between US and Houthis in Yemen: یمن میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان کیا ہو رہا ہے؟ جانیے پورا معاملہ
مریکہ نے ہفتے کی رات یمن پر اپنے حملوں میں 100 سے زائد افراد کو زخمی اور ہلاک کیا۔ وہیں یمنی حوثیوں نے اتوار کی شام امریکی جنگی جہاز پر جوابی کارروائی کا دعویٰ کیا، جس کے بعد امریکہ نے یمن پر دوبارہ بمباری کی۔
Houthis attack US Navy ship: یمن پر امریکی حملوں کے جواب میں حوثیوں نے امریکی بحری بہاز پر کیا حملہ، بحیرہ احمر کی تازہ صورت حال عالمی تشویش کا باعث
یمن میں جاری تازہ جنگی صورت حال کے درمیان حوثی باغیوں نے امریکی بحری جہاز پر ایک اور حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسے یمن پر امریکی حملوں کا ’’جواب‘‘ قرار دیا ہے۔
Auroville Foundation: اورویل فاؤنڈیشن کو اپنی ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی منظوری ملی، سپریم کورٹ نے نیشنل گرین ٹربیونل کی طرف سے عائد پابندی ہٹائی
سپریم کورٹ نے پیر کے روز نیشنل گرین ٹریبونل کے اس حکم کو برطرف کر دیا، جس میں اورویل فاؤنڈیشن کو تامل ناڈو اور پڈوچیری میں واقع اس کے ٹاؤن شپ میں ترقیاتی سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔
Muslim student arrested for praying: میرٹھ کی ایک یونیورسٹی کے کمپس میں نماز پڑھنے پر طالب علم کو کیا گیا گرفتار، یونیورسٹی انتظامیہ نے تین سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی کیا معطل
ایک 22 سالہ طالب علم کو اتر پردیش پولیس نے میرٹھ میں انٹلیکچوئل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کیمپس میں کھلی جگہ پر نماز ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔
Trump cuts funding for Voice of America: ٹرمپ نے وائس آف امریکہ کی فنڈنگ میں کٹوتی کے حکم پر کیے دستخط، 1300 سے زائد ملازمین کو چھٹی پر بھیجا گیا
ریاستہائے متحدہ کی حکومت کے تعاون سے چلنے والے میڈیا نیٹ ورک وائس آف امریکہ کے ڈائریکٹر مائیکل ابرامووٹز نے کہا کہ ہفتے کے دن ہمارے 1,300 سے زیادہ صحافیوں، پروڈیوسرز اور معاون عملے کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔ ابرامووٹز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ’’یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے کہ 83 سالوں میں پہلی مرتبہ وائس آف امریکہ کو خاموش کیا جا رہا ہے۔‘‘
Muslim man beaten up in Unnao: اترپردیش کے اناؤ میں ہفتہ کے روز ہولی کا رنگ لگانے سے منع کرنے پر مسلم شخص کو کیا گیا زد و کوب، اسپتال تک پہنچنے سے پہلے دم توڑا
ہفتہ کے روز اتر پردیش کے اناؤ میں ایک مسلمان شخص کو ہجوم نے مبینہ طور پر اس لیے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا کیوں کہ اس نے ان لوگوں کر اپنے اوپر ہولی کا رنگ لگانے سے روکا۔
India’s Electronics Sector: ہندوستان الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں عالمی سطح پر اپنا دبدبہ قائم کرنے کی راہ پر، وزارت برائے الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری نے دی اہم جانکاری
تمل ناڈو میں زیٹورک الیکٹرانکس کی نئی مینوفیکچرنگ عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے وزارت الیکٹرنک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری ایس کرشنن نے کہا کہ ہندوستان کی الیکٹرانک انڈسٹری دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ سیکٹر بننے کے لیے تیار ہے۔





