Bharat Express




Bharat Express News Network


سکریٹری (مشرق) سوربھ کمار نے آج ویتنام کے نیشنل باؤنڈری کمیشن کے وائس چیئرمین ترنک ڈک ہے سے ملاقات کی، جس میں دفاعی، تحفظ اور سمندری تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے پی جے عبدالکلام جزیرے، اڈیشہ سے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے ذریعہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی-1 کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا گیا۔ میزائل ایک ثابت شدہ نظام ہے، جو  اعلی درجے کی درستگی  کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کے تمام آپریشنل اور تکنیکی فیچرز  کامیاب رہے۔

خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 10 سالوں کے اندر نیپال سے ہندوستان کو10,000 میگاواٹ تک بجلی کی امپورٹ کی مقدار بڑھانے کا ہدف ہے۔

مارچ میں غیرموسمی بارش کے باوجود زرعی شعبے نے سہ ماہی کے دوران 5.5 فیصد کی مضبوط شرح نمو درج کی۔ یہ اضافہ منفی موسمی حالات کا مقابلہ کرنے اور ہندوستان کی مجموعی اقتصادی توسیع میں نمایاں تعاون کرنے کے شعبے کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔

ہاڑوں، گھاٹیوں اور دریائے تیستا سے گزرتے ہوئے، مغربی بنگال کے سلی گوڑی سے سکم کے رنگپو تک 45 کلومیٹر کی زیر تعمیر ریل لائن میں 14 سرنگیں اور 22 پل ہوں گے۔جہاں جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے لیکن انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

انگریڈا ایلگین، جنہوں نے بین الاقوامی ماڈلنگ میں 15 سالہ کیریئر بنایا ہےاور "ٹاپ ماڈل یونائیٹڈ کنگڈم ونر" اور "مس فلم فیسٹیول انٹرنیشنل" کے ٹائٹل سمیت کئی ایوارڈ حاصل کیں، انہوں نے ہاتھ سے بنایا ہوا شہتوت کا سلک گرین گاؤن پہنا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ لگاتار تیسرا سال ہے جب انگریڈا نے آسام سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر سنجوکتا دتہ کا برانڈ منتخب کیا ہے۔

مرکزی وزیربرائے تجارت وصنعت پیوش گوئل نے کہا کہ 2030 میں جب ملک کی اشیاء اورخدمات کی برآمدات 2 ٹریلین ڈالرکا ہندسہ عبورکرجائیں گی تولوگوں اورکاروباروں کے لئے بڑے مواقع ہوں گے۔

جیٹلی کے والدین چوہدری شرت سنگھ اور اینگبی دیوی گاؤں میں سڑک کے کنارے ایک ڈھابہ چلاتے ہیں جہاں پکوڑوں کے ساتھ روٹی، سبزی اور شام کی چائے پیش کی جاتی ہے۔ اگرچہ والدین بھاری اخراجات کو جانتے تھے، لیکن وہ اپنے بیٹے کی امنگوں پر ٹھنڈا پانی ڈالنےکے موڈ میں نہیں تھے۔

حاجرہ کا متاثر کن سفر ان گنت نوجوانوں، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے امید کی کرن کا کام کرتا ہے، جو معاشرتی اصولوں سے آزاد ہونے اور روایتی کرداروں کی حدود سے باہر آزادی حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ایک متربہ بس کے سفر کے دوران حاجرہ نے مشروم کے کاروبار کے بارے  میں جانکاری حاصل کی اور پھر  میدان میں قدم رکھ دیا۔

وادی کشمیرسے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت گلوکار اور موسیقار راسق خان اپنی دلکش کمپوزیشنز سے میوزک انڈسٹری میں دھوم مچا رہے ہیں۔ کشمیری مواد کو عالمی سطح پر لے جانے کی گہری خواہش کے ساتھ، راسق نے پہلے ہی بہت سے گانے ریکارڈ کیے ہیں، جن میں سے پانچ دنیا بھرمیں ریلیز کیے جا چکے ہیں۔