Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
India vs New Zealand: پانچواں ون ڈے ، سیریز اپنے نام کرنے کے ارادے سے اترے گی ٹیم انڈیا، نیوزی لینڈ جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کرے گی کوشش
چوتھے ون ڈے میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور شریئس ایر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے، جبکہ رتو راج گائیکواڑ، ایشان کشن اور اکشر پٹیل بھی بلے سے کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔ ہندوستانی گیند باز بھی رنز روکنے میں ناکام رہے تھے۔ ایسے میں پانچویں ون ڈے میں ہندوستانی ٹیم کو اپنے بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کی امید ہوگی۔
Pollution Crisis in Noida-Greater Noida: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آلودگی کا قہر، مریضوں کی تعداد میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ
بچوں، بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ آلودگی کا اثر جسم کے مختلف حصوں پر پڑ رہا ہے۔ اسپتال پہنچنے والے مریض آنکھوں میں جلن اور پانی آنے، مسلسل نزلہ رہنے، گلے میں خراش، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سینے کے انفیکشن، دمہ اور پھیپھڑوں کے انفیکشن سے متعلق مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے قاضی رنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت
وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔ امت شاہ نے پرارتھنا کی کہ اس بھیانک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔
Birth anniversary of Pandit Jawaharlal Nehru: پنڈت جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش پر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی ،ملکارجن کھڑگے سمیت کانگریس لیڈروں نے پیش کیا خراج عقیدت
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’ہندوستان کی آزادی سے لے کر ایک مضبوط، جدید، جمہوری اور ترقی پسند ملک کی بنیاد رکھنے تک تاریخی کردار ادا کرنے والے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آزادی کے بعد متعدد چیلنجز کے درمیان انہوں نے اپنی دور اندیش سوچ، مضبوط قیادت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہندوستان کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کو نئی سمت دی۔‘‘
Children’s Day Special: بچوں کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر پشکلا سنگیت کیندرکا پیغام، سب کی زندگی کو موسیقی سے ہم آہنگ بنانا
پشکلا سنگیت کیندر کی طالبات کے یہ خیالات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے تعلیم کے ساتھ کھیل، فنون لطیفہ، موسیقی اور خاندان کے ساتھ گزارا جانے والا وقت بھی بے حد ضروری ہے۔
World Diabetes Day 2026: دنیا بھر میں 40 فیصد سے زیادہ مریضوں کو بیماری کا علم نہیں، کیا آپ جانتے ہیں ذیابیطس کی علامات
عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے شکار 40 فیصد سے زیادہ افراد کو اس بیماری کا علم ہی نہیں ہو پاتا۔ اس کی وجہ سے ایسے مریضوں کو اپنی بیماری پر قابو پانے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ضروری دیکھ بھال، علاج اور مدد نہیں مل پاتی۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق، ذیابیطس کی علامات سے واقفیت لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے کہ انہیں کب طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔
Flights Resume in the US: امریکہ میں پروازیں دوبارہ شروع، ملک بھر میں ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ختم، گھنٹوں کرنا پڑا انتظار
پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ کو امریکہ میں تقریباً 15 ہزار پروازیں تاخیر سے چلیں یا منسوخ کر دی گئیں۔ وہیں ہفتے کے لیے بھی امریکہ کے اندر، وہاں آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی 700 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔
PM Modi pays tribute on Jawaharlal Nehru’s birth anniversary: پنڈت جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش پر پی ایم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، راجناتھ سنگھ ، شیوراج سنگھ چوہان سمیت ان لیڈروں نے بھی کیا یاد
وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے پنڈت جواہر لعل نہرو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، بیشتر علاقوں میں اے کیو آئی 400 کے پار، لوگوں کو سانس لینے میں شدید پریشانی
آلودگی کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے راحت کی امید ظاہر کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 15 نومبر کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران آسمان پر عام طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ بارش کے بعد فضائی آلودگی کی سطح میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔تاہم 14، 16، 17، 18 اور 19 نومبر کو گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
Flight Groundings in the US: امریکہ میں فضائی بحران، 4000 سے زائد پروازیں منسوخ، کم سے کم827 ڈائی ورٹ ، جانئے کیا تھی فضائی بحران کی وجہ؟
پروازوں پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے باوجود فضائی خدمات فوری طور پر معمول پر آنے کا امکان نہیں تھا، کیونکہ بڑی تعداد میں طیارے اور عملے کے ارکان اپنی مقررہ جگہوں سے دور ہو چکے تھے۔ایوی ایشن ڈیٹا کمپنی 'سیریم' کے مطابق، کم از کم 827 پروازوں کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔ ان میں سے 670 طیاروں کو واپس اسی ہوائی اڈے پر لوٹنا پڑا جہاں سے انہوں نے پرواز بھری تھی۔جمعہ کی شام 4 بجے کے بعد امریکہ سے تقریباً 11 ہزار پروازیں روانہ ہونے والی تھیں،





