پی ایم مودی نے آج دہلی میں نمو بھارت کوریڈور کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صاحب آباد سے نیو اشوک نگر تک بھی اس ٹرین میں سفر کیا۔ اس کے بعد پی ایم مودی دہلی کے روہنی علاقہ کے جاپانی پارک پہنچے، یہاں انہوں پریورتن ریلی سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اس پریورتن ریلی میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 25 سال دہلی کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان 25 سالوں میں ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بنتا نظر آئے گا۔ ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے اس سفر کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ سکیں گے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے اس سفر میں ایک بڑا سنگ میل جلد آنے والا ہے۔ جب ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ اس شاندار سفر میں ملک کی راجدھانی دہلی کا قدم سےقدم ملا کرچلنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں اپنی دہلی کو ترقی یافتہ ہندوستان کی راجدھانی کے طور پر تیار کرنا ہے۔
‘عآپ-دا نہیں برداشت کریں گے، بدل کررہیں گے ’
#WATCH | BJP’s Parivartan rally in Delhi, Prime Minister addresses the public meeting in Rohini
🔗https://t.co/niPNLTYVWy@PMOIndia | #NewDelhi pic.twitter.com/Q12W3qz7RW
— DD News (@DDNewslive) January 5, 2025
یہ ہم سب کا خواب ہے، اس لیے میں دہلی کے لوگوں سے اپیل کرنے آیا ہوں۔ میں آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے بی جے پی کو موقع دینے کی اپیل کرنے آیا ہوں۔ دہلی کی ترقی صرف بی جے پی ہی کر سکتی ہے۔ دہلی نے پچھلے دس سالوں میں جس طرح کی حکومت دیکھی ہے وہ کسی آپداسے کم نہیں ہے۔ .دہلی کے لوگوں کو آج اس بات کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہے۔ اس لیے اب دہلی میں ایک ہی آواز گونج رہی ہے، ‘ہم عآپ-دا برداشت نہیں کریں گے، بدل کر رہیں گے’۔ لوک سبھا انتخابات میں سبھی ممبران پارلیمنٹ کو دہلی کی عوام نے آشیرواد دیا، مجھے یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بھی آپ کا آشیرواد ملنے والا ہے۔
دہلی کا دل جیتنے کا سنہری وقت
بی جے پی نے دہلی میں اپنے بہترین امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ میں تمام امیدواروں سے کہوں گا کہ دہلی کے دل جیتنے کا یہ سنہری وقت ہے۔ اکٹھے ہو جائیں اور دہلی کو عآپ-دا سے نجات دلائیں۔ دہلی کو دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک بنانا ہمارا عزم ہے۔ دہلی ایک ایسا شہر بنے گا جو غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے خوابوں کو پورا کرے گا۔ دہلی نوجوانوں کے نئے مستقبل کی تعمیر کا شہر بنے گا۔ دہلی کو ایسی ترقی کی ضرورت ہے ،جو دنیا کے لیے اربن ترقی کا نمونہ بنے۔ یہ تبھی ہو سکتا ہے جب مرکز اور ریاست دونوں میں بی جے پی کی حکومت کام کرے۔ جسے دہلی کی پرواہ نہیں وہ دہلی کی ترقی نہیں کر سکتا۔
بڑے پروجیکٹوں کی ذمہ داری مرکز پر
آج بھی دہلی کو جدید بنانے کا تمام کام مرکز کی بی جے پی حکومت کر رہی ہے۔ دہلی میں بڑے منصوبوں کی ذمہ داری مرکزی حکومت کے پاس ہے۔ جب دہلی میٹرو ہر کونے کونے میں پہنچی تو یہ کام بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کیا۔ دہلی-این سی آر میں میٹرو نیٹ ورک پچھلی دہائی میں دوگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہاں کے عآپ-دا والوں نے دہلی کا ماحول خراب کر دیا ہے۔ کیب ڈرائیور اور آٹو ڈرائیور دہلی کے کئی علاقوں میں جانے سے گریز کرتے ہیں، کیونکہ وہاں طویل ٹریفک جام رہتا ہے۔ اس سے نہ صرف عام شہری پریشان ہیں ،بلکہ لاکھوں تاجر بھی اس عآپ-دا سے تنگ آچکے ہیں۔
عآپ-دا زدہ لوگ مرکزی حکومت پر جھوٹا الزام لگاتے ہیں کہ مرکز پیسہ نہیں دیتی، لیکن شیش محل ان کے جھوٹ کی ایک مثال ہے۔ یہ جان کر آپ کو دکھ ہو گا، ملک بھر کے لوگ حیران رہ جائیں گے، جب دہلی کے لوگ کورونا سے پریشان تھے، جب لوگ آکسیجن اور ادویات کے لیے بھٹک رہے تھے، ان کی ساری توجہ اپنے شیشے کا محل بنانے پر مرکوز تھی۔ انہوں نے شیش محل کے لیے بہت بڑا بجٹ بنایا اور آج ایک اخبار نے انکشاف کیا کہ کس طرح اس شیش محل پر بجٹ سے تین گنا زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ یہ ان کی سچائی ہے۔ انہیں دہلی کی ترقی کی فکر نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہر دہلی والا کہہ رہا ہے – ‘عآپ-دا نہیں برداشت نہیں کریں گے، بدیل کررہیں گے’۔
بھارت ایکسپریس