Bharat Express

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


قابل ذکر بات یہ ہے کہ  استعفیٰ کی خبروں کے درمیان ٹروڈو نے کہا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔ وہ اپنی پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

بریون پیس کے دفتر نے گزشتہ نومبر میں  اڈانی گروپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ بھارتی حکومت کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے رشوت خوری کی یوجنا کو چھپا کر امریکی سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا

بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے بیٹے اوم پرکاش چوٹالہ ہریانہ کے ساتویں وزیر اعلیٰ رہے تھے۔ وہ یکم جنوری 1935 کو سرسا کے گاؤں چوٹالہ میں پیدا ہوئےتھے۔

اڈیشہ سے بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ اپراجیتا سارنگی کی طرف سے پرینکا گاندھی کو جو بیگ دیا گیا ہے  اس پر 1984 لکھا ہے۔ بیگ پر سال 1984 کو خون میں رنگا ہوا دکھایا گیا ہے ،جو 1984 کے سکھ فسادات کی یاد دلارہا ہے۔

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ درحقیقت امبیڈکر کے مسئلہ پر ہنگامہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ریمارکس کے خلاف احتجاج میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ میں شامل ہوئیں۔

جے پور کے بھنکروٹا میں ایک کیمیکل ٹینکر میں زبردست دھماکہ ہوا۔ جس میں 6 افراد ہلاک اور 35 ​​سے زائد افراد  جھلس گئے۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ میں ایک سلیپر بس سمیت 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔

گزشتہ نو دنوں میں دہلی میں 100 سے زیادہ اسکولوں کو بم سے حملے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ان دھمکیوں کی وجہ سے افراتفری کا ماحول ہے

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس مذاکرات کے لیے تیار ہے، انھوں نے زور دیا کہ کیف کو بھی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ولادیمیر پوتن نے مستقل امن معاہدے کے حق میں عارضی جنگ بندی کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔

این آئی اے کی ٹیم چھاپےمارنے کے لیے بدھ کی صبح ویشالی ضلع پہنچی۔ این آئی اے نے تین مقامات پر چھاپے مارے کی۔ ان میں ایک اسلحہ سپلائر کے یہاں  چھاپے کی اطلاع ہے۔