Urdu Conclave 2026

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


وزیراعظم نے ملک میں کوچنگ کلاسز کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس سے خاندانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کلاسز غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے ایک بڑا بوجھ بن چکی ہیں۔ مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے ہر خاندان اپنے بچوں کو کوچنگ بھیجنے کی کوشش کرتا ہے اور کئی والدین کو یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ اگر ان کا بچہ کوچنگ نہیں کر رہا تو وہ دوسرے خاندانوں سے پیچھے رہ جائے گا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت عظیم بنتی ہے جب وہ اپنے خوابوں، عزائم اور صلاحیتوں کو وسعت دیتے ہوئے آگے بڑھتی ہے۔ بھارت اب چھوٹے خوابوں اور چھوٹے عزائم سے چلنے والا ملک نہیں ہے۔ بڑے خواب قوم کو نئی وسعت دیتے ہیں اور جب عزم مضبوط ہوتا ہے تو صلاحیتیں بھی اسی رفتار سے بڑھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب خواب اور عزم بلند ہوتے ہیں تو صلاحیتوں کی بلندی بھی بڑھتی ہے۔ ب

راج گھاٹ کے بعد وزیراعظم لال قلعے پہنچے، جہاں انہوں نے تاریخی فصیل پر قومی پرچم ترنگا لہرایا۔ وزیراعظم مودی کی جانب سے مسلسل 13ویں مرتبہ لال قلعے سے پرچم کشائی کی گئی، جو ان کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی 1721 فیلڈ بیٹری (سیریمنیئل) کے بہادر گنرز نے 21 توپوں کی سلامی دی۔یہ سیریمنیئل بیٹری دیسی ساختہ 105 ملی میٹر لائٹ فیلڈ گنز سے لیس تھی اور اس کی کمان میجر پون سنگھ شیخاوت نے سنبھالی۔

تعلیم سے ان کی گہری وابستگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی آئی آئی ٹی کا داخلہ امتحان پاس کر لیا تھا۔ تاہم قسمت نے ان کے لیے ایک مختلف راستہ منتخب کر رکھا تھا۔ ایک مرتبہ جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ ممبئی میں ایک شوٹنگ پر گئی تھیں تو معروف فلم ساز سعید اختر مرزا کی نظر ان پر پڑی۔

پرینکا چترویدی نے اس معاملے پر تقریباً دو سال پرانی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر ناراضی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل جب انہوں نے اس مسئلے کو اٹھایا تھا، اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی اور ٹرول ’میلوڈی‘ سے متعلق میمز اور مذاق کا دفاع کر رہے تھے۔

دسمبر 2025 میں نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران انہوں نے ہندوستان کے 2047 کے ترقیاتی وژن اور گجرات کے اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔وکسِت گجرات سمٹ 2026 کے دوران بھی مودھواڈیا نے مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر،

سپریم کورٹ نے اپنے مختلف فیصلوں میں واضح کیا ہے کہ نااہلی کی عرضیوں پر فیصلہ کرتے وقت اسپیکر عدالتی یا ٹریبونل جیسے فرائض انجام دیتے ہیں اور ان کے فیصلے کا عدالتی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نااہلی سے متعلق عرضیوں پر ابتدائی فیصلہ کرنے کے لیے اسپیکر ہی متعلقہ آئینی اتھارٹی ہیں، تاہم انہیں غیر جانب دار،

یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر دہلی پولیس نے پوری قومی راجدھانی میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔ پروگرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور تقریبات کو پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے پولیس گشت، گاڑیوں کی چیکنگ، ڈرون نگرانی اور مختلف مقامات پر ’مک ڈرل‘ کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کے پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تقسیم کے سانحے کو یاد کرنے کا مقصد معاشرے میں نفرت پیدا کرنا نہیں، بلکہ تاریخ سے سبق حاصل کرنا اور باہمی اتحاد و خیرسگالی کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنا ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ ان مشکل حالات سے نکلنے کے بعد متاثرہ لوگوں نے صفر سے اپنی زندگی دوبارہ شروع کی۔ انہوں نے چیلنجز کو کامیابی میں تبدیل کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کیا ۔ مودی کے مطابق ان لوگوں کی زندگی کا سفر انسانی حوصلے، عزم اور مشکلات پر قابو پانے کی طاقت کی یاد دلاتا ہے۔