Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Independence Day 2026: آزادی کے جشن میں مہاتما گاندھی کیوں شامل نہیں ہوئے تھے؟ جانئے 15 اگست 1947 کی کہانی
آزادی کے بعد مہاتما گاندھی نے اقتدار میں آنے والے لیڈروں کو بھی خبردار کیا کہ حکومت کو عیش و عشرت یا ذاتی مفاد کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے نئے وزرا کو یاد دلایا کہ آزاد بھارت میں عہدے اور اختیارات کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں بھی وابستہ ہیں۔گاندھی نے اقتدار کو ’کانٹوں کا تاج‘ قرار دیتے ہوئے غریبوں، دیہات اور عام لوگوں کی خدمت کو اولین ترجیح دینے کا پیغام دیا۔
Azad Samaj Party (Kanshiram): نوجوان بڑھے گا، ملک بڑھے گا، آزاد سماج پارٹی نے یوپی کے نوجوانوں کے لیے جاری کیا منشور، 10 نکاتی گارنٹی سے نوجوانوں کو جوڑنے کی تیاری
پارٹی نے ہر ضلع میں صنعتی کلسٹر قائم کرنے، مقامی صنعتوں کو فروغ دینے اور مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کی ہجرت روکنے کے ساتھ زراعت، ٹیکنالوجی اور ایم ایس ایم ای شعبوں میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
Independence Day 2026: کتے سے سبق اور سکندر کا پچھتاوا، یوم آزادی پر سی ایم ڈی اپیندر رائے نے بتایا زندگی میں سادگی کی اصل اہمیت
اپیندر رائے نے کہا کہ یہ واقعہ انسان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ زندگی کی حقیقی خوشی غیر ضروری خواہشات اور ظاہری آسائشوں میں نہیں بلکہ سادگی اور ضرورت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے۔
Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نے کشابھاؤ ٹھاکرے کی یوم پیدائش پرپیش کیا خراج عقیدت
امت شاہ کے مطابق کشابھاؤ ٹھاکرے نے بھارتیہ جن سنگھ کے دور سے لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے پھیلاؤ تک طویل عرصے تک تنظیم کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کئی نسلوں کے کارکنوں کی رہنمائی کی اور انہیں سیاسی و سماجی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اسی وجہ سے پارٹی کے اندر کشابھاؤ ٹھاکرے کو صرف ایک سیاسی رہنما کے طور پر نہیں بلکہ ایک سرپرست، مربی اور رہنما کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔
Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نے اروند گھوش کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت
وزیر داخلہ امت شاہ کے مطابق اروند گھوش نے ہندوستانیوں کو غیر ملکی حکمرانی کے خلاف متحد ہوکر کھڑے ہونے کی ترغیب دی۔ انہوں نے آزادی کو محض ایک سیاسی تبدیلی کے طور پر نہیں دیکھا ،بلکہ اسے ملک کے خود اعتمادی، قومی بیداری اور روحانی جاگرتی سے بھی جوڑا۔اروند گھوش کی تحریروں اور خیالات میں بھارت کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کی تہذیبی، ثقافتی اور روحانی شناخت پر بھی خاص زور نظر آتا ہے۔
Independence Day 2026: کون ہیں کیپٹن سونیا سنگھ چوہان؟ وہ فوجی افسر جنہوں نے وزیراعظم مودی کے ساتھ لال قلعے پر لہرایا ترنگا
لال قلعے کی فصیل پر قومی پرچم لہرانا ایک انتہائی منظم اور باقاعدہ فوجی پروٹوکول کے تحت ہونے والی کارروائی ہے۔ یہ محض پرچم لہرانے کی عام تقریب نہیں ہوتی، بلکہ اس دوران قومی ترانے، 21 توپوں کی سلامی اور دیگر رسمی مراحل کے درمیان انتہائی درست تال میل برقرار رکھا جاتا ہے۔اس پورے عمل میں ہر مرحلے کے وقت کا پہلے سے تعین کیا جاتا ہے اور معمولی غلطی کی بھی گنجائش نہیں رکھی جاتی۔
80th Independence Day Celebrations at ‘Bharat Express’: بھارت ایکسپریس میں 80ویں یوم آزادی کی دھوم، سی ایم ڈی اپیندر رائے نے بتایا کیسا ہونا چاہیے سچا انسان
اپیندر رائے نے کہا کہ انسانیت کی اصل آزمائش اس وقت ہوتی ہے جب انسان صرف اپنے درد تک محدود نہ رہے بلکہ دوسروں کی تکلیف کو بھی اپنے برابر محسوس کرے۔ ان کے مطابق حقیقی مددگار وہ نہیں جو لاکھوں روپے خرچ کردے، بلکہ وہ ہے جو اپنی محدود استطاعت کے باوجود کسی ضرورت مند کی 10 روپے کی مدد کرنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے۔
Independence Day 2026: بھارت ایکسپریس میں گونجا حب الوطنی کا جذبہ، سی ایم ڈی اپیندر رائے نے لہرایا ترنگا، کہا: یہ ملک ایماندار لوگوں کا ہے
اپیندر رائے نے کہا کہ کئی مرتبہ انسان کے سامنے پہلے ہی سازش کی ایک گہری چادر بچھائی جاچکی ہوتی ہے، جو اس کے پھنسنے کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔ انسان کو اس میں لپیٹ کر ایک طرف کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے ذہن کے بھٹکنے کے امکانات اور انسان کے سامنے موجود پیچیدہ حالات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
PM Modi targets the Opposition: خواتین ریزرویشن بل پر وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ، کہا: سیاسی اکھاڑے کا شکار ہوگیا خواب
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کو فیصلہ سازی کے اہم مراکز میں زیادہ نمائندگی دینا ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی میں خواتین کی شراکت مسلسل بڑھ رہی ہے اور خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سیاست میں بھی انہیں مساوی اور مناسب مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
80th Independence Day today: لال قلعے پر بھیڑ کے درمیان پہنچے وزیراعظم مودی، طلبہ سے ملایا ہاتھ
وزیراعظم مودی نے اپنے 13ویں یومِ آزادی کے خطاب میں ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں نوجوانوں اور نئی نسل کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کے لیے ملک کی رفتار اب رک نہیں سکتی۔ آنے والے برسوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانی ہوں گی اور نوجوان ان تبدیلیوں کے سب سے اہم محرک ثابت ہوں گے۔




